محبـوب سبحـانی درگاہ کے عـرس کے مبـارک موقـع پـر رکـن اسمبـلی فـاروق کـی حاضـری ۔۔!!

خراجِ عقیـدت پیش کـرتے ہـوئے رکـن اسمبـلی فـاروق شـاہ کی جـانب سـے درگاہ پر چـادر پیش کـی گئـی ..!!*دھولیہ8 نومبر 2022 بروز منگل کو شمالی مہاراشٹر کی مشہور محبوب سبحانی درگاہ کا عرس مبارک ہر سال کی طرح اس سال بھی عظیم الشان طریقہ سے منعقد ہوا ۔ اس سال

منعقد ہونے والے محبوب سبحانی درگاہ کے عرس مبارک میں شہر عزیز دھولیہ کے ترقی پسند رکن اسمبلی فاروق شاہ نے حاضری دی اور خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے رکن اسمبلی کی جانب سے درگاہ پر چادر پیش کی گئی ۔ اس

موقع پر محبوب سبحانی درگاہ کے ذمہ داران کی جانب سے رکن اسمبلی فاروق شاہ کا والہانہ استقبال کیا گیا ۔ اسی طرح محبوب سبحانی درگاہ کے عـرس پر قوالی کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں شرکت کر کے رکن اسمبلی فاروق شاہ لطف اندوز ہوئے ۔ یاد رہے محبوب سبحانی درگاہ قومی

شاہراہ کے کنارے بلند پہاڑی کی چوٹی پر واقع ہے ۔ یہ درگاہ ہندوستان میں خاص طور پر مہاراشٹر میں ایک اہم مقام رکھتی ہے جس کی وجہ سے سال بھر یہاں عقیدت مندوں کا تانتا بندھا رہتا ہے ۔ ہر عقیدت مند یہاں اپنی مراد کو پانے کیلئے درگاہ کے حضور بیش ہوتا ہے ۔ سال بھر یہاں عقیدت مندوں کا رش رہنے کی وجہ سے عقیدت مندوں کے ٹھہرنے اور مقام کرنے کی سہولیات میں کمی محسوس ہوتی تھی جسے محسوس کرتے ہوئے درگاہ کے ذمہ داران نے رکن

اسمبلی فاروق شاہ سے ملاقات کر کے درگاہ میں تعمیر و تزئین کیلئے تحریری مطالبہ کیا تھا ۔ محبوب سبحانی درگاہ کے ذمہ داران کے مطالبہ کو منظور کرتے ہوئے حکومت مہاراشٹر سے رکن اسمبلی فاروق شاہ نے درگاہ کی آرائـش و تـزئیـن کاری کیلئے 60 لاکھ روپیہ کا فنڈ مختص کروایا اور تمام تر کاغذی کاروائی پوری کرنے کے بعد الحمدللہ آج درگاہ میں تعمیراتی و تزئین کاری کا کام جور و شور سے جاری ہے ۔ سیڑھیوں کی تعمیر کی جا چکی ہے اس کے بعد قومی

شاہراہ سے درگاہ تک پہنچنے کیلئے پختہ کانکریٹ سڑک تعمیر کی جائے گی ۔ اسی طرح 10 ہزار لیٹر پانی کے ٹانکی ، بچوں کے لئے چھوٹا گارڈن اور درگاہ کی چاروں جانب وال کمپاؤنڈ کی تعمیر کی جائے گی ۔✒️ *حلـیم شمـس الـدین انصـاری* ایم آئی ایم ضلع صدر میڈیا سیل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے