قوم کے نونہالان کی طبی جانچ کامیابی سے ہمکنار۔

دھولیہ۔ 19اکتوبر بروز بدھ صبح 9 نوبجے سوئیس اردو اسکول میں جونیئر وسینیر کے جی کے طلباء و طالبات کی طبی جانچ۔

عید میلاد النبی کے پر مسرت موقع پر مرحوم عبدالحمید موٹے ماسٹر کی یاد میں قوم کے نونہالان کی طبی جانچ کی تقریب منعقد کی گئی یہ تقریب عبدالحمید موٹے ماسٹر لائبریری کی جانب سے سویس اردو پری پرائمری اسکول میں منعقد کی گئی پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے محمد عبید نے کی نعت پاک کا نذرانہ خدیجہ بانو مشتاق احمد نے اپنے مترنم انداز میں پیش کی تقریب کی صدارت

ادارے سویس کے سیکریٹری الحاج محمدعفان سر نے قبول فرمائی مہمان خصوصی کے طور پر حافظ حفظ الرحمان صدر جمعیت العلماء (ارشد مدنی)الحاج زاہد حسین بھیا چیرمین سویس پرائمری اسکول ڈاکٹر ذیشان عبدالطیف سر بشیر احمد خلیق الزماں صابر مبین الرحمن صدر معلمہ حجن صوفیہ آپا عبد الاحد عبد الصمد سر پاپا بھائی رات

رانی ہوٹل والے خلیق الزماں سر موجود تھے تقریب کے اغراض و مقاصد محمد الیاس عبدالصمد نےپیش کیا انھوں نے کہا کہ دنیا کے لوگ مختلف بیماریوں سے حیران وپریشان ہیں کرونا وائرس ڈینگو ملیریا کھیتوں میں ایک عجیب

وغریب مکھی کے کاٹنے سے لوگوں کی اموات وغیرہ اس لئے قوم کے نونہالان کی صحت وتندرستی کا خیال کرتے ہوئےطبی جانچ ہںونا لازمی ھے ڈاکٹر محمد ذیشان عبدالطیف سر نے قوم کے نونہالان کی طبی جانچ عمدہ طریقے سے کیں سرپرست حضرات طلبہء سے خوش مزاجی سےباتیں کرتے ہوئے انہیں مختلف مشوروں سے نوازہ طبی جانچ کے وقت دوائیوں کی تقسیم بدست الحاج زاہد حسین بھیا والحاج حافظ حفظ الرحمن نے کیں دوانیاں لاںبر یری کی جانب سے مفت تقسیمِ کی کیں تقریب کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لئے نیاز احمد مبین الرحمن جلیل چکی والے جعفر مصطفے زاہدہ میڈم راحیلہ میڈم ایوب ماما مستقیم بھائی ندیم شیخ عالم نے انتھک کوششیں کیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے