ادارہ پیغامِ جامعی کی جانب سے شریف بھائی کا اعزاز و استقبال کیا گیا

مسجد رضوان میں ایک استقبالیہ تقریب کا انعقاد ہوا جس میں جمیعت علماء کے فعال و متحرک و سرگرم رکن ،نیو عضباء گروپ کے صدر و روحِ رواں جناب شریف بھائی کا استقبال کیا گیا، موصوف خوش مزاج جذبہ خدمتِ دین و خدمتِ خلق سے پُر علماء کے قدردان، افکارِ صالحہ اور اخلاقِ عالیہ کے عملی پیکر عزمِ جواں کے خوگر جہدِ مسلسل سے متصف، خندہ پیشانی سے پُر، تبلیغی جماعت

کے ساتھ شوق و لگن سے وابستہ، جمیعت علماء کے کاز کے لیے ہمہ وقت مستعد، فلاحی و سماجی کاموں میں پیش پیش رہنا نوجوانوں کو جوڑ کر شگفتہ مزاجی کے ساتھ جمیعت کے کاز سے وابستہ کرنا حضرت مولانا ظہیر احمد ملی صاحب (صدر جمیعت علماء حلقہ نمبر 5) کے خاص، علاقہ کے اہل علم حضرات خصوصاً حضرت مولانا وکیل احمد صاحب (امام و خطیب مسجد رضوان) کے ساتھ مل کر علاقہ میں اصلاحی کاوشیں کرنا جیسی عمدہ خوبیوں اور ستودہ اوصاف سے متصف ہے آپ کی ان ہی خوبیوں اور خدمات کی بنیاد پر ادارہ پیغامِ جامعی کی جانب سے آپ

کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے حضرت مولانا مفتی محمد حسنین محفوظ نعمانی صاحب ،حضرت مولانا فاروق احمد ملی صاحب ،حضرت مولانا ظہیر احمد ملی صاحب اور مفتی محمد اسلم جامعی کے ہاتھوں شال ٹرافی اور دیگر ہدیہ تبریک سے نوازا گیا ہم دعا گوہ ہے کہ باری تعالیٰ آپ کی مساعی جمیلہ و کاوشاتِ عظیمہ کو قبول فرمائے اور آپ سے اسی طرح اخیر زیست تک دین کا کام لیتا رہے آمین یارب العالمین

منجانب ادارہ پیغامِ جامعی مالدہ شیوار مالیگاؤں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے