تانبے صاحب مالیگاوں میں اسکول انتظامیہ سے میٹنگ

پرائیویٹ پرائمری اسکولوں، ہائی اسکولوں، جونیئر کالجوں ، انجمنوں اورسوسائٹیوں سے منسلک اراکین،ہیڈماسٹرس، ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ اسٹاف کی ایک میٹنگ مورخہ 27′ اکتوبر 2022 بروز جمعرات شام 4′ بجے’دی مالیگاؤں گرلس ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج، مالیگاؤں کے کیمپس میں رکھی گئی ہے.


اس میٹنگ میں گریجویٹ حلقے کے ایم. ایل. سی جناب ڈاکٹر سُدھیرجی تانبے صاحب اسکولوں میں درپیش مسائل مثلاً نان گرانٹ، جونی پینشن اسکیم، اپرولس، شالارتھ آئی ڈی اورتنخواہ وغیرہ پرتفصیلی گفتگو کریں گے اور ان کے حل کے لیے اپنے مفید مشوروں سے نوازیں گے. لہٰذا وقت مقررّہ پر اس میٹنگ میں حاضر ہو کر استفادہ کریں اور شکریے کا موقع عطا کریں.

الملتمسین
1) عالی مقام محمداسحٰق خلیل احمد (زری والا) صاحب
چیئرمین انجمن معین الطلبا، مالیگاؤں
2) عالی جناب عبدالرحیم سیٹھ (چمڑے والے) صاحب
چیئرمین سوئیس ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج، مالیگاؤں
3) عالی مقام عبدالمجید صدیقی صاحب
سیکریٹری اے. ٹی. ٹی ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج، مالیگاؤں
4) عالی جناب رضوان احمد عبدالمطّلب صاحب
چیئرمین مدرعائشہ ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج، مالیگاؤں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے