ابو عاصم آعظمی صاحب کے ہاتھوں حفاظت گروپ کو سپاس نامہ و استقبال

11 نومبر بروز جمعہ حبیب لانس مالیگاؤں میں شیرِ مہاراشٹر عالیجناب ابو عاصم آعظمی صاحب کی آمد پر ایک عظیم الشان جلسے کا انعقاد کیا گیا اس جلسے میں جناب ابو عاصم آعظمی صاحب نے ملکی و شہری سیاست و حالات پر اظہار خیال کیا ساتھ ہی اس پروگرام میں شہر کے دیگر مِلّی، سماجی، فلاحی، طبّی، تعلیمی، ثقافتی و دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے اداروں، تنظیموں و سرکردہ شخصیات کی حوصلہ افزائی و استقبال کیا اور انھیں مومنٹو اور سپاس نامہ پیش کیا اس موقع پر شہرِ مالیگاؤں کا مشہور و معروف ادارہ "حفاظت گروپ مالیگاؤں” کی

سماجی، فلاحی، مِلَّی، طبّی، تعلیمی و دیگر خدمات کے اعتراف میں عالیجناب ابو عاصم آعظمی صاحب نے صدر حفاظت گروپ محمد عارف نوری صاحب کو سپاس نامہ دیتے ہوئے مبارکباد و نیک خواہشات پیش کی مستقبل میں اپنی خدمات کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے قوم و ملّت کی خدمت کرنا ہی اصل خدمتِ خلق ہے مشورہ دیتے ہوئے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا حفاظت گروپ کے ذمہ داران میں محمد صادق کپتان، مولانا عبدالرشید مجددی، اقبال بالے بھیّا، مصطفٰی برکتی سر، عمران سمیع، و دیگر احباب موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے