اردو مراٹھی نان گرانٹ اساتذہ کی اتوار کو مالیگاؤں و تعلقہ لیول پر اردو میڈیا سینٹر میں اہم میٹنگ ، شرکت کی اپیل

مالیگاؤں : 5 نومبر (پریس ریلیز)مہاراشٹر بھر کے نان گرانٹ اساتذہ گرانٹ کیلئے آزاد میدان میں گزشتہ 240 روز سے اگھوشت شکشک مہا سنگھ مہاراشٹر راجیہ کے بینر تلے دھرنا اندولن کئے ہوئے ہیں ۔سرکار نے گرانٹ دینے کا تیقن بھی دیا ہے لیکن سابقہ کی طرح اس مرتبہ بھی اساتذہ کے ساتھ دھوکہ نہ ہوجائے

اور اساتذہ کو پھر تیقن دیکر ٹھنڈا نہ کیا جاسکے اس لئے اس بے مدت دھرنا اندولن کے آخری ایام میں بھی اساتذہ کو بیدار رہتے ہوئے آزاد میدان ممبئی میں اپنی شرکت کثیر تعداد میں درج کروانا ضروری ہے ۔سرکار اگھوشت شکشک (غیر اعلان شدہ اساتذہ) کو گرانٹ کس طرح دیگی؟، اسکولوں کی فہرست گرانٹ کیساتھ کب ریلیز کی جائے

گی؟ اساتذہ کی شرکت کیوں ضروری ہیں؟ کن اساتذہ کو گرانٹ کیلئے اہل قرار دیا جارہا ہے؟ اساتذہ کو اس مرتبہ کیوں بیدار رہنا ضروری ہے؟ ان سب سوالات پر اگھوشت شکشک سنگھ مہاراشٹر راجیہ کے بینر تلے مورخہ 6 نومبر بروز اتوار کو دوپہر میں ساڑھے تین 3:30 بجے اے ٹی ٹی ہائی اسکول کے سامنے اردو میڈیا سینٹر میں ایک اہم اور بامقصد میٹنگ کا انعقاد کیا جارہا ہے ۔

اس میٹنگ میں مالیگاؤں تعلقہ کے تمام نان گرانٹ بالخصوص اگھوشت شکشک (غیر اعلان شدہ ٹیچر) جو بن پگاری اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں کو شرکت کرنا انتہائی ضروری ہے ۔اس میٹنگ میں سرکار اور مہا سنگھ کے مابین ہوئی مختلف ملاقات کی تفصیلات اور حکومتی سطح پر کاغذی کارروائی کی تفصیلات بھی پیش کی جائے گی ۔اتوار کو ہونے والی اس میٹنگ میں مالیگاؤں شہر و تعلقہ کے تمام اردو مراٹھی اساتذہ کرام شرکت کررہے ہیں ۔شکشک

سنگھٹنا کے ذمہ داران کی شرکت بھی متوقع ہے۔لہٰذا اس خبر کو ہی دعوت نامہ سمجھتے ہوئے نان گرانٹ اساتذہ اپنی ذمہ داری اور موجودہ حالات کو سمجھتے ہوئے شرکت کریں ۔اسطرح کی اطلاع مہاراشٹر راجیہ اگھوشت شکشک مہا سنگھ کی جانب سے تعلقہ مالیگاؤں کے ذمہ داران شیخ زاہد سر، سوپن سر ،روہت بورسے سر افتخار سر، ندیم سر ،وسیم سر نے دی ہے اور اساتذہ سے شرکت کی گزارش کی ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے