چلو ممبئ چلو ممبئی چلو ممبئیآنگن واڑی سیویکا و مددنیس کا 15 نومبر کو ممبئی آزاد میدان میں دھرنا

آنگن واڑی کرمچاری سبھا (مہاراشٹر) کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ 15 نومبر بروز منگل کو صبح 11 بجے آنگن واڑی سیویکا مددنیس کے ▪️مان دھن ▪️پینشن ▪️نیا موبائیل ▪️گریجویٹی▪️پوشن ٹریکر ایپ کو مراٹھی زبان میں کرنا جیسے اہم مطالبات کو لے کر ریاستی سطح پر ممبئی آزاد میدان میں دھرنا دیا جائے گا.


مالیگاؤں آنگن واڑی کرمچاری سبھا کی صدر محترمہ شان ہند نہال احمد صاحبہ نے ممبئی آزاد میدان دھرنے کی مکمل تائید و حمایت کرتے ہوئے 12 نومبر بروز سنیچر کو شام 4 بجے جنتادل سیکولر آفس قدوائی روڈ پر یونین سے منسلک آنگن واڑی خادماؤں کی میٹنگ طلب کرکے دھرنے میں شرکت کرنے کا پروگرام ترتیب دیا.


14 نومبر بروز پیر رات 10 بجے قدوائی روڈ، جنتادل آفس سے تمام آنگن واڑی سیویکا و مددنیس کی روانگی ممبئی کے لئے ہوگی.
ممبئی آزاد میدان دھرنے میں جانے کیلئے جنتادل آفس پر بروز اتوار اور پیر کو صبح 11 بجے سے 2 بجے تک ہارون ماسٹر کے پاس اپنا نام لکھوائے. یا عبدالرحمٰن انصاری 9766752626 سے موبائیل پر رابطہ کرکے نام درج کروائے

.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے