شہر کے ہر چھوٹے بڑے کی ایک رائے رضوان بیٹری والا کارپوریشن میں آئے

شہر کے معروف سماجی کارکن رضوان بیٹری والا کی رہائی کے بعد شہر میں ہر طرف سے ان کا استقبال کیا جارہا ہے

اس سلسلے میں شہر کی معروف شخصیت عبدالحلیم صاحب، سلیم اکبر صاحب اور دھولیہ کے ایم ایل اے فاروق شاہ کے برادر نسبتی ریاض شاہ کی جانب سے رضوان بھائی کا ان کی رہائش گاہ ہر جاکر استقبال کیا۔

اس موقع پر ان لوگوں نے کہا ہے آج شہر کو رضوان بیٹری والا کی سخت ضرورت ہے اور آنے والے کارپوریشن الیکشن میں شہریان مالیگاوں کو ان کا ساتھ ضرور دینا چاہیے۔

مزید ان افراد نے رضوان بیٹری والے کو اپنے اپنے وارڈ سے الیکشن لڑنے کے لیے بھی مدعو کیا اور یہ یقین دہانی کرائی کہ اگر رضوان بھائی ان کے وارڈ سے الیکشن لڑتے ہیں تو ان کی ہر قسم کی ہر ممکن مدد کی جائے گی۔

ریاض شاہ نے حیران کن بات کا انکشاف کیا کہ دھولیہ کے ایم ایل اے فاروق شاہ اپنی محفلوں میں اکثرکہتے ہیں کہ رضوان بیٹری والا اپنے شہر کی عوام کے لیے جس طرح کا احتجاج اور دوڑ دھوپ کرتا ہے وہ اپنے آپ میں ایک مثال ہے۔ شہر کی عوام کو بھی چاہیے کہ ایک بار کارپوریشن میں انھیں بطور نمائندہ ضرور منتخب کرے۔

اس دوران فاروق شاہ کے فرزند سے فون پر بات بھی ہوئی اور انھوں نے رضوان بیٹری والا کو دھولیہ شہر مدعو کیا اور ساتھ ہی یہ کہا کہ شہر دھولیہ میں رضوان بھائی بیٹری والے کا زبردست استقبال کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے