Mumbai news: ممبئی ایرپورٹ پر 32 کروڑ روپئے مالیتی 61 کلو سونا کے بسکٹ ضبط، 7 گرفتار

ملک کے مختلف ایرپورٹس پر ان دنوں بیرون ممالک سے آنے والے مسافرین کے قبضہ سے اسمگل کیے جانے والے کروڑہا روپئے مالیتی بڑی مقدار میں سونا ضبط کرنے کی خبریں عام ہوتی جارہی ہیں۔گزشتہ ماہ حیدرآباد ایرپورٹ پرکسٹم عہدیداروں نےکروڑوں روپئے مالیتی سوناضبط کیاہے۔

دو دن قبل 11 نومبر کو ہی حیدرآباد کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ(شمس آباد ایرپورٹ) پر ایر انٹلی جنس یونٹAIU اورمحکمہ کسٹمس کےعہدیداروں نے خفیہ ذرائع کی اطلاع کے بعد دبئی سے ایمریٹس کی فلائٹ نمبر EK-524 کےذریعہ حیدرآباد ایرپورٹ پہنچنے والےدو مسافروں کےقبضہ سے 5 کلو 228 گرام سوناضبط کیاتھا۔جس کی مالیت دو کروڑ 80 لاکھ روپئے بتائی گئی ہے۔محکمہ کسٹمس کے عہدیداروں کےمطابق یہ دونوں مسافر اس سونا کو پیسٹ کی شکل میں ڈھال کر اپنی انڈر ویئرز میں بنائی گئی خصوصی پیاکیٹس میں چھپاکر اسمگل کررہے تھے۔بعدازاں ان دونوں مسافروں کےخلاف سونا کی اسمگلنگ کا کیس درج رجسٹر کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرلیا اور اس سلسلہ میں مزید تحقیقات جاری ہیں۔وہیں ممبئی کے چھترپتی شیواجی مہاراج انٹرنیشنل ایرپورٹ پرمحکمہ کسٹمس کےعہدیداروں نے دو علحدہ علحدہ کاروائیوں میں 61 کلوسونا کے بسکٹ ضبط کرلیے۔جس کی مالیت 32 کروڑ روپئے بتائی گئی ہے۔اس کی اطلاع محکمہ کسٹمس کی جانب سے آج 13 نومبر کی سہء پہر اس کے ٹوئٹرہینڈل کے ذریعہ دی گئی ہے۔بتایا جارہا ہے کہ یہ واقعہ 9 نومبر کو ہے۔

895 گرام سونا کے بسکٹ ضبط کرلیے تھے۔جس کی مالیت 5 کروڑ 20 لاکھ روپئے بتائی گئی تھی۔محکمہ کسٹمس کے عہدیداروں کے مطابق دبئی ایرپورٹ پر دو سوڈانی مسافروں نے یہ سونا اس ہندوستانی مسافر کے حوالے کیا تھا جوکہ اس کے ساتھ سفر کرتے ہوئےممبئی ایرپورٹ پہنچے تھے۔اس معاملہ میں بشمول ہندوستانی دونوں سوڈانی مسافروں کو بھی گرفتار کرلیا گیاتھا۔یہ سونا اسمگلنگ کی غرض سے خصوصی طور پر تیار کردہ سینے کے بیلٹ میں چھپاکر لایا گیا تھا۔

جبکہ جاریہ ماہ 3 نومبر کو ممبئی کےچھترپتی شیواجی مہاراج انٹرنیشنل ایرپورٹ پر ممبئی ایر انٹلی جنس یونٹ AIU#کسٹمس کےعہدیداروں نےایک ہی خاندان کے تین افراد کے قبضہ سے چار لاکھ 97 ہزار امریکی ڈالرز ضبط کرلیےتھے۔جن کی مالیت چار کروڑ ایک لاکھ روپئے بتائی گئی تھی۔بعدازاں ان تینوں کو گرفتار کرلیا گیاتھا۔محکمہ کسٹمس کے عہدیداروں کےمطابق یہ تین رکنی خاندان ممبئی سے دبئی پرواز کرنے والا تھا۔اس ہندوستانی خاندان کے تینوں مسافرین کے سامان کی تلاشی لی گئی تو کپڑوں اور جوتوں میں چھپاکریہ امریکی ڈالرز دبئی اسمگل کیے جارہے تھے۔کسٹمس عہدیداروں کےمطابق بعدازاں گرفتار شدگان کو عدالتی تحویل میں روانہ کردیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے