یوم ذیابطیس کے موقع پر رحمانی کلینک ڈاکٹر مومن شجاع کے دواخانے میں بلڈ پریشر اور شوگر کا مفت کیمپ رکھا گیا۔ کیمپ کامیابی سے ہمکنار ہوا۔ کئی مریضوں کو مہینے بھر کی مفت بلڈپریشر اور شوگر کی ادویات دی گئی۔ کیمپ کی صدارت ادارۂ فیض کے صدر محمد آمین بھائی نے انجام دی۔ آخر میں ڈاکٹر مومن شجاع نے مریضوں کو بلڈ پریشر اور شوگر کے امراض کے بارے میں رہنما یانہ ہدایات دی۔ توصیف نائس نے بھی نمایاں خدمات انجام دیں۔