Jitendra Awhad:عدالت نے منگل کی دوپہر تک جتیندر اوہاڈ کو گرفتار نہ کرنے کا حکم دیا

ممبئی، 14 نومبر .تھانے سیشن کورٹ نے پیر کو حکم دیا کہ نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) لیڈر اور ایم ایل اے جتیندر اوہاڈ Jitendra Awhad کو منگل کی دوپہر تک گرفتار نہ کیا جائے۔ منگل کو عدالت جتیندر اوہاڈکو پیشگی ضمانت دینے کے لیے سماعت کرنے والی ہے، اس کے ساتھ ہی جیتندر اوہاڈ کی بیوی ریتااوہاڈ نے ممبرا پولیس اسٹیشن کو خط لکھ کر مطالبہ کیا ہے کہ شکایت کنندہ خاتون کو پولس تحفظ نہ دیا جائے۔ریتااوہاڈ نے کہا کہ پولس شکایت کنندہ پر جتیندر اوہاڈ Jitendra Awhad کے نام پر دھمکیاں ملنے کا الزام لگا کر تحفظ حاصل کر سکتی ہے

لہذا اگر شکایت کنندہ ایسا کوئی مطالبہ کرتا ہے تو ہمیں اس کی اطلاع دی جائے۔ شکایت کنندہ جو کہہ رہا ہے اس کی تحقیقات ہونی چاہیے، ہم ہمیشہ تحقیقات کے لیے تیار ہیں۔قابل ذکر ہے کہ اتوار کو ایک پروگرام میں سی ایم کے ساتھ جتیندراوہاڈ بھی موجود تھے۔

اسی پروگرام میں ایک خاتون نے ممبرا پولیس اسٹیشن میں جتیندر اوہاڈکے خلاف چھیڑ چھاڑ کا معاملہ درج کرایا ہے۔ اسی معاملے میں پیشگی ضمانت حاصل کرنے کے لیے جتیندر اوہاڈ کے وکیل پرشانت کدم نے تھانے سیشن کورٹ میں پیشگی ضمانت کی درخواست دائر کی ہے۔ عدالت نے اس معاملے کی سماعت منگل کو کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے ممبرا mumbra تھانے کو منگل کی دوپہر تک گرفتار نہ کرنے کا حکم دیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے