25 اکتوبر کو مولانا سید محمد امین القادری صاحب کا اصلاح معاشرہ کے حوالے سے خطاب

شہر مالیگاؤں میں بڑھتی سماجی برائیاں اور دیگر خرافات کے سدباب کے لئے سنی دعوت اسلامی کی جانب سے

اصلاحی اجتماعات کا سلسلہ مسلسل جاری ہےـ 25 اکتوبر بروز منگل بعد نمازِ مغرب سے رات 10 بجے تک مدرس

یادگارِ علی کے پاس، نہال نگر میں عالمی تحریک سنی دعوت اسلامی مالیگاؤں کے زیرِ اہتمام سنی اجتماع بنام 

جلسۂ اصلاح معاشرہ منعقد ہوگاـ جسمیں آلِ رسول حضرت مولانا سید محمد امین القادری صاحب قبلہ (نگراں سنی دعوت اسلامی مالیگاؤں) کا ایمان افروز و فکر انگیز

اصلاحی خطاب ہوگاـ برادران اسلام سے گذارش کی جاتی ہے کہ اس اجتماع میں شریک ہوکر اپنی دینی و ملی بیداری کا ثبوت دیں۔ الداعی :- سنی دعوت اسلامی مالیگاؤں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے