دکن حیدرآباد میں خوب سے خوب تر ظاہر ہویے ایم آئی ظاہر۔ ۔ -صحافت اور شعرو ادب کی دنیا میں خاصی ہلچل رہی

حیدرآباد۔خارجہ امور،تہذیب اور انسانی قدروں کے بین الاقوامی شہرت یافتہ مشنری صحافی مصنف اور شاعر ایم آئی ظاہر دکن حیدرآباد کے صحافتی اور ادبی حلقوں میں خوب سے خوب تر ظاہر ہویے۔ان کی آمد سے شعرو ادب اور صحافت کی دنیا میں خاصی ہلچل رہی۔عالمی تحریر ک اردو صحافت اور بزم ریختہ کے کنوینر جناب ظاہر یہاں تین تقاریب میں شامل ہویے تو ادب و صحافت کی معزز حضرات نے انہیں ذاتی طور پر اپنے ہاں مدعو کیا۔
اردو صحافت کے دو سو برس مکمل ہونے پر مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی حیدرآباد کے ترسیل عامہ و صحافت کے زیر اہتمام 13 سے 15 نومبر 2022 کو منعقد تین روزہ عالمی سیمنار ‘کاروان صحافت’ دوسرے روز آی ایم سی اسٹوڈیو ہال کے مخصوص سیشن کے دوران اردو صحافت کے آج اور کل موضوع پر جناب ظاہر نے کہا کہ اردو کی ادبی صحافت میں معروف شاعر اور نقاد شین کاف نظام نے اہم کردار ادا کیا ہے‌۔ مؤقر ادبی جرائد بحران،میزان اور استفسار نے ادبی صحافت کے خوبصورت نمونے پیش کیے ہیں۔ ۔انہوں نے اپنے تحقیقی مقالہ کے ذریعہ تفتیشی صحافت کے کیی در وآ کیے

ادارہ ادب صادق حیدرآباد کی جانب سے منعقد تہنیتی جلسہ اور مشاعرہ میں ان کا استقبال کیا گیا۔اس موقع پر فاروق شکیل اور اسلم فرشوی نے گل پوشی کی تو خواجہ فریدالدین صادق ن اردو صحافت اور ادب کے لیے جناب ایم آئی ظاہر کی خدمات پر روشنی ڈالی۔جنآب ظاہر مشاعرہ کا کلیدی مرکز رہے۔شعرا کی فرمائش پر پیش کی گیی غزلوں پر جناب ظاہر کو خوب داد و تحسین سے نوازا گیا۔ حیدرآباد نظام ریاست سے وابستہ نامور شخصیت شاہد حسین زبیری‌اور ارشد شرفی نے انہیں اعزازی گفتگو اور دعوت کے لیے مدعو کیا۔

اس کے علاوہ جناب ظاہر کی آمد پر سیاست ٹی وی حیدرآباد کی جانب سے ان کا مخصوص انٹرویو ریکارڈ کیا گیا۔انڈین انفارمیشن سروسیز کے سابق افسر اور ممتاز صحافی شکیل خان نےجناب ظاہر سے ملاقات کی۔
وہیں رانچی کے صحافی اقبال صبا نے اردو صحافت کی قومی تقریب کے لیے ان سے رہنمای حاصل کی ۔ غور طلب ہے جناب ایم آئی ظاہر کی خدمات پر ایس آر میڈیا کی جانب سے ایک شام ایم آئی عنوان سے بین الاقوامی سیمنار کا انعقاد کیا گیا تھا۔ان کے کارہائے نمایاں پر پاکستان کے افتخار انجم اور ہندوستان کے جاوید جمال الدین، ظفر علی خان،علیزے نجف،مظفر نازنین نے مختلف مقر اخبارات و رسائل و ڈیجیٹل میڈیا کے لیے ان کے انٹرویو لیے اور مضامین لکھے ہیں۔وہیں احمد علی برقی اعظمی،توقیر زیدی اور سید اسلم صدا عامری نے نظمیں کہی ہیں۔

ایم آئی ظاہر: ایک نظر۔
غیر ملکی، سفارتی اور سمندر پار ہندوستانی، سینئر بین الاقوامی کثیر لثانی مشنری صحافی نیوز ریڈر اور اینکر ایم آئی ظاہر کو عالمی ادبی فورم فار پیس اینڈ ہیومن رائٹس کی جانب سے حال ہی میں انٹرنیشنل پیس ایمبیسیڈر ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ اقوام متحدہ سے وابستہ اس عالمی تنظیم کے بانی سنتوش کمار بسوا اور صدر ایچ ای ڈیوک کے مطابق، انہیں کورونا کے دور میں این آر آئی/ اوورسیز ہندوستان نژاد بھائیوں اور بہنوں کے انٹرویوز اور امریکی صدارتی انتخابات کے بہترین کوریج کے اعتراف میں ان کا انتخاب کیا گیا ہے۔جیوذی نے گلوبل آن لائن مشاعرہ ورلڈ ریکارڈ اور پاکستان کے بے گھر افراد۔یہ فیصلہ کیا۔ جیوری نے‌ ان کے ‌دلتوں، قبائلیوں، قبائلیوں اور کار لوہار وغیرہ کی شہریت جیسے موضوعات پر مخصوص اور قابل ذکر شراکت پر ان کا نام اس اعزاز وکی لیے چنا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ عالمی رجحان ساز، ایک کثیر لسانی شخصیت ظاہر کو اس سے قبل راجستھان ایسوسی ایشن آف نارتھ امریکہ کیلگری کینیڈا کی جانب سے بین الاقوامی زبان ساہتیہ سمان، جاگرتی سنستھا کی جانب سے شاہد مرزا گلوبل جرنلزم ایوارڈ، ماکھنلال چترویدی یونورسٹی جھابر مل شرما جرنلزم ایوارڈ، مغربی بنگال اردو اکیڈمی سے جام جہاں نما ایوارڈ، مانک النکرن صحافت ایوارڈ، جن کلیان سمیتی نیشنل کورونا واریر ایوارڈ، ویر درگاداس راٹھوڑ ایوارڈ ،رنگ سیوا سمان اور بینک آف بڑودہ راج بھاشا سمان اور اسپرچوئل ایریا انوائرمنٹ انسٹی ٹیوٹ وغیرہ سے نوازا جا چکا ہے۔ وہ ETV اردو یوتھ آئیڈیل شاعر مقابلہ ‘کل اور آییں گے کے میگا فائنلسٹ رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ وہ ساہتیہ اکادمی کی نوجوان ادیب اسکیم میں شامل رہے ہیں۔ اس کے علاوہ جودھپور میں جے نارائن ویاس یونیورسٹی اور مہاراجہ مان سنگھ بک پبلی کیشنز کے زیر اہتمام بین الاقوامی میرا سیمینار میں ابتدائی اردو کی پہلی شاعرہ میرا پرچہ کا سب سے زیادہ چرچا رہا۔ اسی دوران موہن لال سکھاڈیہ یونیورسٹی ادے پور کی دعوت پر صحافت پر ان کا توسیعی لیکچر بھی سرخیوں میں رہا۔ حیات کے بین الاقوامی مشاعرہ،تانیثیت پر قومی سیمینار میں پڑھے گیے پرچے ک بھی چر جا رہا۔ وہ جودھ پور لٹریچر فیسٹیول، غالب ہفتہ اور تین بار جشن غالب کے کنوینر اور ناظم بھی رہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے