جمعیتہ علماء مدنی روڈ گریجویٹ ووٹر لسٹ منعقدہ کیمپ میں 97 اندراج

آئندہ سال ہونے والے ایم ایل سی انتخاب میں حلقہ ناسک،جلگاؤں،دھولیہ،نندوربار،احمد نگر سے صاف و شفاف نمائندہ منتخب ہو اس نصب العین سے مقامی جمعیتہ علماء مدنی روڈ نے شہر میں سب سے پہلے بیداری پیدا کی اور آخر تک اس سلسلے کو برقرار رکھتے ہوئے کم و بیش 1300 گریجویٹ رائے دہندگان کا نام ووٹر لسٹ میں شامل کیا ۔ حضرت مولانا مفتی محمد اسماعیل قاسمی صاحب روز اول سے تعلیمی انقلاب لانے کے لئے کوشاں ہیں گریجویٹ ووٹر لسٹ میں زیادہ سے زیادہ ناموں کا اندراج بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے مورخہ 6 نومبر 2022 بروز اتوار شام 6 بجے سے رات 10 بجے تک نیاپورہ مشاورت چوک میں

جمعیتہ علماء مدنی روڈ کے زیر اہتمام گریجویٹ ووٹر لسٹ میں ناموں کے اندراج کے لئے ایک خصوصی کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں 97 گریجویٹ حضرات نے اپنا رجسٹریشن کروایا ۔ اس کیمپ میں الحاج یوسف الیاس،خلیل عباس،رئیس کلرک،اشوک تانبے،محمد اسماعیل رحمانی،سلیم رضوی،جعفر پہلوان،نزیر الدین،صاحبان نے شرکت کی ۔ پروگرام میں سہیل ماسٹر،رضوان سیوک،رضی انور،ابو عفان،کامران سنگھانیہ،عبیدالرحمان،حافظ عزیزالرحمان تجویدی صاحبان نے اول تا آخر تعاون کیا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے