Democratic Azad Party Ghulam Nabi Azad:
غلام نبی آزاد کی نئی پارٹی ڈیموکریٹک آزاد پارٹی

جموں۔ کانگریس کے سابق لیڈر اور جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ غلام نبی آزاد نے پیر کو اپنی نئی پارٹی کے نام کا اعلان کردیا۔ انہوں نے اپنی پارٹی کا نام ڈیموکریٹک آزاد پارٹی رکھا ہے۔ کانگریس سے ناطہ توڑنے کے بعد غلام نبی آزاد نے اپنے طور پر نئی پارٹی بنانے کا اشارہ دے دیا تھا۔ اس کے بعد ان کی نئی پارٹی کے نام کو لے کر قیاس آرائیوں کا دور شروع ہو گیا تھا۔ تمام قیاس آرائیوں کو ختم کرتے ہوئے غلام نبی آزاد نے نوراتری کے پہلے دن اپنی نئی پارٹی کے نام کا اعلان کر دیا۔غلام نبی آزاد نے 26 اگست کو کانگریس پارٹی کی رکنیت چھوڑ دی تھی۔ اس کے بعد سے ان کی طرف سے نئی پارٹی کے قیام کی قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں۔

خود غلام نبی نے کئی مواقع پر اس کا اشارہ دیا تھا۔ کانگریس پارٹی چھوڑنے کے بعد انہوں نے کہا تھا کہ وہ حامیوں سے ملاقات اور ان سے مشاورت کے بعد نئی پارٹی کے آغاز کا اعلان کریں گے۔ اپنی پارٹی کے نام کا اعلان کرنے سے پہلے، غلام نبی آزاد نے پیر کو کہا، ‘لوگوں نے مجھے نئی پارٹی کے لیے تقریباً 1500 نام بھیجے تھے۔ ان میں سے بہت سے نام اردو اور سنسکرت میں بھی تھے۔ ان میں ہندوستانی کی طرح ہندی اور اردو کا ملا جلا نام بھی تھا۔ میں اپنی پارٹی کا نام جمہوری، پرامن اور آزادی کو دکھانے والا رکھنا چاہتا ہوں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے