ایگزیما اور السر کا توڑ ۔۔ ایلوویرا کے بیج کو کھانے کے وہ حیرت انگیز فائدے

ایلوویرا ایک ایسا پودا ہے جسے ہندو مذہب میں تلسی کے پودے کے بعد دوسرا بڑا مقدس پودا سمجھا جاتا ہے۔ ایلوویرا کا پودا ہر طرح سے صحت اور جلد کی خوبصورتی کو بڑھانے میں مدد دیتا ہے۔ اس میں

ضروری اجزات، معدنیات، نمکیات اور وٹامنز کا بھرپور خزانہ پایا جاتا ہے۔ اس پودے میں ایکٹیو امائنوایسڈز، وٹامنز اور اینٹی آکسی ڈینٹس موجود ہیں جو انسانی صحت و خوبصورتی دونوں کیلئے معاون ہیں۔ایلوویرا کے بیج:ایلوویرا کے فائدے تو ہم نے آپ کو کے فوڈز

میں پہلے بھی بتائے ہیں اور یہ ہر شخص جانتا ہے کہ

اس کا گودا ہڈیوں کو مضبوط بنانے، چہرے کی رنگت، بالوں کی نشوونما، دل اور جگر کے امراض اور دیگر کئی چیزوں کی بہتری کیلئے استعمال ہوتا ہے۔ لیکن اس کے بیج کے بھی کئی فائدے ہیں جو یقیناً آج سے قبل آپ کو کسی نے نہیں بتائے ہوں گے۔٭ السر:معدے کا السر ایک ایسا مرض ہے جو تکلیف دہ ہے، یہ معدے کی اندرونی جھلّی نما دیوار کے زخم کا دوسرا نام ہے۔ یہ

دراصل مرغ مصالحے دار کھانوں کی وجہ سے ہوتا ہے۔ اس مرض میں ایلوویرا کے بیج کا پاؤڈر نیم گرم پانی کے ساتھ استعمال کرنا مفید ہے۔٭ ایگزیما :ایگزیما جلدی بیماری ہے جس کی وجہ سے جلد خشک اور کھردری ہوجاتی ہے، جلد پرخارش کرنے سے جلد بدنما داغ کا شکار ہو جاتی ہے۔ اس مرض میں ایلوویرا کے بیج کا پاؤڈر گلاب کے عرق میں مکس کرکے جلد پر

لیپ کرنے سے جلد افاقہ ہوتا ہے۔٭ بدہضمی:بدہضمی کا علاج ایلوویرا کا جیل بھی ہے اور اس کے بیج میں بھی ایسے ذرات پائے جاتے ہیں جو کھانے کو جلد ہضم کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ اس کے پاؤڈر کو گرم دودھ کے ساتھ مکس کرکے پینا حکیم کے مطابق فائدے مند ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے