Sanjay Rawat:ویر ساورکر کی توہین مہاراشٹر برداشت نہیں کرے گا: سنجے راوت

ممبئی، 18 نومبر شیوسینا (ادھو بالا صاحب ٹھاکرے) کے رہنما اور راجیہ سبھا کے رکن سنجے راوت نے کہا کہ مہاراشٹر کسی بھی قیمت پر ویر ساورکر کی توہین برداشت نہیں کرے گا۔ راہل گاندھی نے بے مطلب ویر

ساورکر کامدعہ اٹھایا جبکہ راہل کی بھارت جوڑو یاترا کا مدعہ مہنگائی، بے روزگاری اور نفرت کی سیاست کو ختم کرنا ہے۔ راہل گاندھی کے ذریعہ ویر ساورکر کا مدعہ اٹھانے سے مہاوکاس آگھاڑی میں پھوٹ پڑ سکتی ہے۔سنجے راوت نے جمعہ کو صحافیوں کو بتایا

کہ شیو سینا طویل عرصے سے ویر ساورکر کی حمایت کرتی آ رہی ہے۔ آج جو لوگ صرف سیاست کے لئے ویر ساورکر کامدعہ اٹھا رہے ہیں، پہلے ویر ساورکر ان کے ایجنڈے میں تھے ہی نہیں ۔ ویر ساورکر کی حمایت کا مطلب ان کے خیالات کو اپنانا ہے۔ جو لوگ ویر ساورکر کے نام پر سیاست کر رہے ہیں، انہیں فوراً ویر ساورکر کو بھارت رتن دے دینا چاہیے۔ کوئی اس کی مخالفت نہیں کرے گا۔دراصل راہل گاندھی نے بھارت جوڑو یاترا کے دوران کہا تھا کہ ویر ساورکر نے اپنی سزا کم

کروانے کے لیے انگریزوں کو خط لکھ کر معافی مانگی تھی۔ اس بیان سے مہاراشٹرکا ماحول گرم ہوگیا ہے۔ ویر ساورکر کے پوتے رنجیت ساورکر نے راہل گاندھی کے خلاف دادر پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کرایا ہے۔ اس پر آج سنجے راوت نے کہا کہ آج کل کیس درج کروانا فیشن بن گیا ہے۔ لوگ شہرت حاصل کرنے کے لیے شکایتیں کرتے ہیں، لوگوں کو ویر ساورکر کے خیالات کو اپنانا چاہیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے