اگر آپ کے پیر کا انگوٹھا اس طرح سوج گیا ہے تو اسکا مطلب ۔۔ انگوٹھے کی سوجن کو ختم کرنے وہ 4 گھریلو طریقے جو آپ کی بڑی مشکل آسان بنا دیں

انگوٹھے میں سوجن ایک عام سا مسئلہ ہے اور یہ مسئلہ زیادہ تر خواتین کے ساتھ پیش آتا ہے کیونکہ وہ پیروں میں ہیلز سنڈل کا استعمال کرتی ہیں۔لیکن پیروں پر سوجن ، یہاں اس مسئلے کے چند ایسے حل بھی موجود ہیں جن سے آپ قدرتی طور پر پاؤں کے انگوٹھے کے درد کو کم کر سکتے ہیں۔

لیکن خیال رہے کہ ہر ٹوٹکہ آزمانے کے بعد اگر پھر بھی اس مسئلے پر قابو پایا نہ جا سکے تو سرجری آخری آپشن درکار ہے۔

1- ٹینس بال کا استعمال کریں.انگوٹھے کی سوجن کے لیے ایک نہایت سادہ ورزش جو آپ 10 سے 15 منٹ کے لیے کرسکتے ہیں۔ پہلے ٹینس کی بال فرش پر رکھیں اور پھر اس پر اپنا سوجن میں مبتلا والا پاؤں رکھیں اور اپنے پاؤں کو آگے پیچھے کرنا شروع کریں۔ ہر 3 سے 5 منٹ تک یہ دہرائیں۔یہ آپ کے پاؤں کے لیے بہت زیادہ آرام دہ ثابت ہو گا اور ذہنی سکون بھی ملے گا۔

2- تولیہ پاؤں کے پنجوں سے پکڑیں.ایک اور سادہ ورزش جو آپ استعمال کر سکتے ہیں وہ یہ کوئی بھی چھوٹا تولیہ فرش پر رکھیں اور اسے پاؤں کی انگلیوں سے پکڑیں اور اپنی انگلیوں کا استعمال کرتے ہوئے اپنی جانب کھینچیں۔ آپ اس مشق کو 5 بار دہرا سکتے ہیں، تاہم پیر کی یہ ورزش آپ کے پاؤں مضبوط رکھنے میں معاون رہے گی اور پیروں کو لچکدار بنائے گی۔

3- زیتون کا تیل سے مساج کریں.دن میں ایک سے دو بار اپنے پیروں کی مالش کرنا ایک ایسا عمل ہے جس سے آپ اپنے انگلیوں کو لچکدار اور تندرست بنانے کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔پاؤں کی سوجن کو کم کرنے کے لیے تھوڑا سا گرم زیتون کا تیل لے کر متاثرہ جگہ پر اچھی طرح مساج کریں جو آپ کو جوڑوں اور سوجن سے لڑنے میں مدد فراہم کرے گا ۔ اپنے پیروں کو ایک وقت میں 15 منٹ تک مساج کرنے کی کوشش کریں۔ زیتون کے تیل کا استعمال آپ کے کام کو آسان بنا دے گا اور آپ اپنے پیروں کی انگلیوں کو باآسانی حرکت میں لا سکیں گے۔

4- پیروں کو گرم یا ٹھنڈے پانی بھگوئیں.پیروں میں سوجن اور دکھن کا ایک اور مفید علاج یہ ہے کہ آپ انہیں گرم پانی اور ایپسوم نمک کے ساتھ بالٹی یا ٹب میں بھگو دیں جس سے آپ کے پیروں کو راحت حاصل ہوگی۔ ٹب کو ٹخنوں تک بھریں اور اپنے پیروں کو 10-15 منٹ تک اس میں ڈالے رکھیں۔ متبادل کے طور پر ، آپ سونے سے قبل کم از کم 10 منٹ کے لیے اپنے پیروں کو برف کے پانی میں رکھ کر بھی پیروں اور انگوٹھے کی سوجن میں کمی لا سکتے ہیں ۔ اس طرح تمام سوجن اور سوزش کم ہو جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے