شِکشـک آمـدار چنـاؤ کے ضمـن میـں سُدِھیـر تـامبـے کی دارالسـلام دھولـیہ پـر آمـد ..!!

رکـن اسمبـلی فـاروق شـاہ نے استقبـال کـرتـے ہوئـے ہـر ممکـن مدد کی یقیـن دہـانی کـرائـی ۔۔!!*

دھولیہ
20 نومبر 2022
ریاست مہاراشٹر میں آنے والے دسمبر یا جنوری مہینے میں شِکشک آمدار کا چناؤ ہونے جا رہا ہے جس کی تیاریوں کیلئے تمام امیدواروں نے کمر کس لی ہے ۔ جگہ جگہ گریجویٹ لوگوں سے ملاقات کی جا رہی ہے ۔ اس چناؤ کیلئے نئے گریجویٹ لوگوں کے ناموں کے اندراج کا عمل شروع ہے جس کی آخری تاریخ 15 دسمبر طے کی گئی ہے ۔

ایک اطلاع کے مطابق نندوربار ضلع سے تقریباً 14 ہزار اور دھولیہ ضلع سے 12 ہزار نئے گریجویٹ لوگوں نے اپنے ناموں کا اندراج کروایا ہے ۔ ناسک حلقہ کے حالیہ شِکشک آمدار سُدِھیر تامبے بھی چناؤ کے میدان میں ایک بار پھر قسمت آزمائی کر رہے ہیں اور اسی ضمن میں آج رکن اسمبلی فاروق شاہ سے ملاقات کیلئے دارالسلام دھولیہ پر آئے تھے جہاں رکن اسمبلی فاروق شاہ کی جانب سے اُن کا والہانہ استقبال کیا گیا ۔

اس موقع پر ایک مختصر سی تقریب منعقد کی گئی جس سے خطاب کرتے ہوئے شِکشک آمدار سُدِھیر تامبے نے نئے گریجویٹ لوگوں سے الیکشن یادی میں اپنے ناموں کا اندراج جلد از جلد کروانے کی گزارش کی ۔

اس موقع پر انھوں نے خاص طور پر ٹیچروں سے اپیل کی کہ وہ اپنے علاقوں میں گریجویٹ لوگوں سے ملاقات کریں اور نئے گریجویٹ لوگوں کے ناموں کے اندراج کیلئے ان کی رہنمائی کریں ۔ سُدھیر تامبے نے خطاب کرتے ہوئے آگے کہا کہ ایک شِکشک آمدار تعلیمی اداروں ، اساتذہ ، طلباء و طالبات کے مسائل کو حکومت کے سامنے اُٹھا کر اُسے حل کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے ۔

میں نے اِس عہدے پر رہتے ہوئے تعلیمی میدان کے بہت سارے مسائل کو حل کیا ہے اور آگے بھی آنے والے مسائل کو حل کروں جس کیلئے مجھے آپ کے علاقوں میں موجود گریجویٹ لوگوں کے ساتھ کی ضرورت ہے ‌۔ اس موقع پر رکن اسمبلی فاروق شاہ نے سُدھیر تامبے سے ہر ممکن مدد کی یقین دھانی کرائی ۔

✒️ حلیـم شمـس الـدین انصـاری
ایم آئی ایم ضلع صدر
میڈیا سیل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے