کٹپا، غدار، 50 کھوکھے کا راون… دسہرا کی ریلی میں وزیر اعلیٰ شندے پر خوب برسے ادھو ٹھاکرے

ممبئی میں آج دسہرا کے موقع پر شیوسینا کے دونوں گروپ نے الگ الگ ریلیاں کر اپنی طاقت کا مظاہرہ کیا۔ شیوسینا سربراہ اور مہاراشٹر کے سابق وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے وسطی ممبئی واقع شیواجی پارک میں روایتی ریلی میں موجودہ وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے پر زوردار حملہ کرتے ہوئے نظر آئے۔ ساتھ ہی انھوں نے امت شاہ، دیویندر فڑنویس اور

مرکزی حکومت کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔

ٹھاکرے نے اپنی تقریر کے دوران کہا کہ ’’بی جے پی نے میری پیٹھ میں چھرا گھونپا ہے اور اسے سبق سکھانے کے لیے میں نے کانگریس اور این سی پی کے ساتھ اتحاد کیا۔‘‘ پھر انھوں نے کہا کہ ’’اس بار راون الگ ہے۔ جیسے دور بدلتا ہے، ویسے راون بھی بدلتا ہے۔ اب تک دس سر والا تھا۔ اب کتنے کا ہے؟ بتائیے کتنے کا ہے؟ کتنے سروں کا، نہیں کتنے کھوکے کا بتائیے۔ 50 کھوکے (کروڑ) کا یہ کھوکاسر ہے۔ یہ کٹپا ہے۔ یعنی جو کٹ کرنے والا اپا، وہی کٹپا۔ وہ کاٹ رہے تھے۔ یہ سوچتے رہتے

تھے کہ میں کیسے دوبارہ پیروں پر کھڑا نہ ہو سکوں

ادھو ٹھاکرے نے ایکناتھ شندے کو دھوکہ باز اور غدار قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’’راون کی طرح شندے نے چہرہ بدلا۔ غداروں کو غدار ہی کہیں گے۔ یہ گدی ہماری ہے۔ یہ وزیر اعلیٰ عہدہ 50 کھوکے کا ہو گیا ہے۔ انھوں نے ہمیں دھوکہ دیا ہے۔ شیوسینک کٹپا کو کبھی معاف نہیں کریں گے۔‘‘ اپنی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے ادھو یہ بھی کہتے ہیں کہ ’’مجھے صرف ایک ہی بات بری لگی اور اس پر غصہ بھی آتا ہے کہ جب مجھے اسپتال میں داخل کرایا گیا تو جن لوگوں کو میں نے ریاست کی ذمہ داری دی، وہ کٹپا بن گئے اور ہمیں دھوکہ دیا۔ وہ مجھے کاٹ رہے تھے اور سوچ رہے تھے کہ میں اسپتال سے کبھی نہیں لوٹوں گا۔ ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ جنھیں ہم نے سب کچھ دیا، انھوں نے ہمارے ساتھ دھوکہ کیا اور جنھیں کچھ نہیں دیا، وہ سب ایک ساتھ ہیں۔ یہ سینا ایک یا دو کی نہیں بلکہ آپ سبھی کی ہے۔ جب تک آپ میرے ساتھ ہیں، میں پارٹی کا لیڈر رہوں گا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے