امبانی کنبہ کو دھمکی کے معاملہ میں پولیس جانچ جاری، جلد حل کرلیں گے کیس: ڈی سی پی

مبئی : جنوبی ممبئی کے سر ایچ این ریلائنس فاونڈیشن اسپتال میں بدھ کو ایک نامعلوم شخص نے فون کرکے اس کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی ۔ فون کرنے والے نے اس کے ساتھ ہی ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین اور ایم ڈی مکیش امبانی ، ان کی اہلیہ نیتا امبانی اور دونوں بیٹوں آکاش اور اننت امبانی کو جان سے مارنے کی دھمکی دی ۔ اس واقعہ کی جانکاری دیتے ہوئے ممبئی زون 2 کے ڈی ایس پی نلوتپل نے بتایا کہ پولیس نے ریلائنس اسپتال اور امبانی کنبہ کے گھر اینٹیلیا کی سیکورٹی بڑھا دی ہے ۔

ڈی سی پی نلوتپل نے میڈیا کو خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ آج دوپہر ۔۔ بجے ایک فون آیا تھا ۔ اس میں ریلائنس اسپتال کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی گئی ہے ۔ ساتھ ہی امبانی کنبہ کو جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی ہے ۔ ہم نے اینٹیلیا

اور ریلائنس اسپتال میں سیکورٹی بڑھا دی ہے ۔

اس کے ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ہم نے تین ٹیمیں بنائی ہیں، جلد ہی ہم معاملہ کو حل کرلیں گے ۔ وہیں یہ دھمکی آمیز کال کرنے والے کو لے کر سوال پر انہوں نے کہا کہ صرف ایک کال آیا تھا ۔ اس کال کا گہرائی سے تجزیہ کیا جارہا ہے ۔ فی الحال ہم اس کے بارے میں زیادہ انکشافات نہیں کر پائیں گے ۔


اس کے ساتھ ہی انہوں نے بتایا کہ فون کرنے والے نامعلوم شخص کے خلاف ڈی بی مارگ پولیس تھانہ میں ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے اور اس معاملہ کی جانچ کی جارہی ہے ۔

غور طلب ہے کہ اس سے پہلے 15 اگست کو بھی ریلائنس فاونڈیشن اسپتال میں اسی طرح کا فون آیا تھا۔ رپورٹس کے مطابق اس شخص نے اسپتال کے ڈسپلے نمبر پر آٹھ دھمکی آمیز فون کئے تھے، جس سے مکیش امبانی کی جان کو خطرہ بتایا تھا ۔ پولیس نے اس سلسلہ میں کیس درج کرتے ہوئے ممبئی کے مغربی مضافاتی علاقہ میں رہنے والے ایک شخص کو حراست میں لیا تھا ۔

وہیں گزشتہ سال ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ کے چیئرمین اور مینجنگ ڈائریکٹر مکیش امبانی کے ممبئی میں واقع گھر اینٹیلیا کے باہر ایک مشتبہ اسکارپیو کھڑی نظر آئی تھی ۔ اینٹیلیا کی سیکورٹی ٹیم نے فورا پولیس کو اس مشتبہ اسکارپیو کی خبر دی ۔ اس گاڑی میں 20 دھماکہ خیز جلیٹن راڈ اور ایک دھمکی آمیز خط ملا تھا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے