رکـن اسمبـلی فـاروق شـاہ کے کاموں کـی تیز رفتـاری سـے ہـر عـام و خـاص متـاثـر ۔۔!!

کل رات راشٹـروادی کانگـریس پـارٹی کی جـانـب سـے دیئـے گئـے میمـورنـڈم پـر آج عمـلی اقـدام شـروع ۔۔!!

دھولیہ
29 اگست 2022
گزشتہ کل بروز جمعہ کو راشٹروادی کانگریس پارٹی اقلیتی سیل کی جانب سے رکن اسمبلی فاروق شاہ کو میمورنڈم دیا گیا تھا جس میں چالیس گاؤں روڈ اور سو فٹ روڈ کراس پر واقع یونیٹی سرکل پر ہائی ماسٹ لائٹ کی تنصیب کا مطالبہ کیا گیا تھا

اسی طرح گزشتہ 25 تاریخ کو دھولیہ ایم آئی ایم کے ضلع

یوتھ صدر رفیق پٹھان کی جانب سے بھی رکن اسمبلی فاروق شاہ کو اسی ضمن میں میمورنڈم دیا گیا تھا

۔ دونوں ہی میمورنڈم پر فوری عمل درآمد کرتے ہوئے رکن اسمبلی فاروق شاہ نے آج متعلقہ افسران اور ملازمین کو یونیٹی سرکل پر طلب کیا اور ہائی ماسٹ لائٹ کی تنصیب کا کام شروع کروایا ۔

اس موقع پر رکن اسمبلی فاروق شاہ کے ہمراہ راشٹروادی کانگریس پارٹی اقلیتی سیل کے ضمیر شیخ ، سلیم شیخ لمبو ، ایم آئی ایم کے رفیق شاہ پٹھان ، انجینئر افسر شاہ اور دیگر موجود تھے

✒️ حلیـم شمـس الـدین انصـاری
ایم آئی ایم ضلع صدر
میڈیا سیل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے