تقریب اجراء کتاب "جزائر انڈمان و نکوبار”

کتاب”جزائر انڈمان و نکوبار ،مشاہدات و معلومات” جس کے مؤلف شفیق احمد فلاحی ہیں۔ موصوف کو ۲۰۲۰ میں جزائر انڈمان و نکوبار کی مسجد الاحسان (ساؤتھ انڈمان) میں امامت و خطابت کے ضمن میں خدمات انجام دینے کا موقع ملا،اس دوران آپ نے مختلف دینی، علمی و تحریکی خدمات کے ساتھ جزائر کے مختلف حصوں کی سیاحت بھی کی اور یہاں کے مشاہدات و معلومات کو قلم بند کرکے کتابی شکل میں ترتیب دیا ہے۔


اسی کے پیشِ نظر جناب موصوف شفیق احمد فلاحی صاحب کی کتاب کا تقریب اجراء انشاء اللہ ۱۲ اکتوبر ۲۰۲۲ بروز بدھ رات ۹ بجے الہدیٰ اسلامک سینٹر، مشاورت چوک پر منعقد ہونا ہے۔ یہ تقریب اجراء حضرت مولانا محمد عمرین محفوظ رحمانی صاحب (سیکریٹری آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ،صدر ادارہ صوت الاسلام،مہتمم معہدملت) کے زیرِ صدارت ہوگی، جبکہ مفتی محمد حسنین محفوظ رحمانی صاحب،جناب جمیل احمد کرانتی صاحب،ڈاکٹر اشفاق انجم صاحب،مفتی محمد عامر ملی صاحب،فیروز احمد اعظمی صاحب وغیرہ اظہار خیال فرمائیں گے۔ اسکے علاوہ شہر عزیز کی اہم شخصیات بطور مہمانِ خصوصی اس تقریب کو زینت بخشیں گے۔

ساتھ تمام ہی اہل علم و باذوق حضرات و شائقینِ ادب سے اس تقریب اجراء میں شرکت کی مؤدبانہ درخواست ہے۔

الداعیان: مجلس العلماء تحریک اسلامی مالیگاؤں، SIO مالیگاؤں و اجراء کمیٹی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے