الجامعة الزہرا اہلسنّت اظہارالعلوم میں خادم القوم،مجاہد اہلسنّت کاملی محمد رمضان صاحب کو الوداعیہ

⭐ *مدرسہ اہلسنّت شفاعة القرآن کے مدرسین کی جانب سے استقبال*💠 *اظہارالعلوم کاملی محمد رمضان صاحب کی خدماتِ جلیلہ اور مساعیِ جمیلہ کا منہ بولتا ثبوت ہے*🌸♦️🌸♦️🌸♦️🌸♦️🌸♦️آج مورخہ 20/اکتوبر بروز بدھ سہ پہر چار بجے الجامعة الزہرا اہلسنّت اظہارالعلوم میں شہر و بیرون شہر کی مشہور شخصیت *خادم القوم،مجاہد اہلسنّت محترم کاملی محمد رمضان

صاحب(ناظم اعلیٰ الجامعة الزہرا اہلسنّت اظہارالعلوم)* کے عازمِ مدینہ و عازمِ سفرِ عمرہ ہونے پر الجامعة الزہرا اہلسنّت اظہارالعلوم کی جانب سے اور مدرسینِ مدرسہ اہلسنّت شفاعة القرآن کی جانب سے الوداعی تقریب منعقد کی گئی۔

طلبہ کی سحر انگیز تلاوت سے محفل کا آغاز ہوا۔نعت شریف کی سوغات بارگاہِ رسالت میں پیش کی گئی۔نیز عازمین مدینہ کی خدمت میں تہنیتی کلام و مبارک بادی حافظ مبشر رضوی(مدرس مدرسہ شفاعة القرآن)نے پیش کیا۔بعدِ ازاں زائر مدینہ کاملی محمد رمضان صاحب کی

دینی خدمات سے متعلق حافظ رمضان ابوالعلائی صاحب(نگراں مدرسہ اہلسنّت شفاعة القرآن)نے گفتگو فرماتے ہوئے کہا کہ مجاہد اہلسنّت کاملی محمد رمضان صاحب کی دینی خدمات کا دائرہ پانچ دہائیوں سے زیادہ پر پھیلا ہوا ہے۔اِس طویل دینی خدماتی سفر میں آپ نے صبرحلم،ضبط،بردباری،دیانت داری سے کام لیتے ہوئے عزمِ

محکم اور یقینِ کامل کے جذبے کے تحت منزل کی طرف رواں دواں رہے۔مخالفتوں اور مخالفین کا آپ نے پلٹ کر کبھی جواب تک نہ دیا۔آپ نے ولی صفت شخصیت عمدة المحققین حضرت علامہ مفتی زین الدین اشرفی نعیمی علیہ الرحمہ اور دیگر اکابرینِ اہلسنّت کے ساتھ مل کر جامعہ اظہارالعلوم کی بنیاد ڈالی تب سے لے کر آج تک موصوف بزرگوں کے لگائے ہوئے شجر کی آبیاری کررہے ہیں جس کا اثر یہ ہے کہ جامعہ روز افزوں ترقی کی منازل طے کرتے ہوئے طلبا کی تعلیم کا بھی انتظام کیا۔اظہارالعلوم کاملی محمد رمضان صاحب کی خدماتِ جلیلہ اور مساعیِ جمیلہ کا منہ بولتا ثبوت ہے۔اہلسنّت و جماعت میں تعلیمِ نسواں سے متعلق کاملی صاحب کی مساعیِ جمیلہ کو شہریان کبھی بھی فراموش نہیں کرسکتے۔شہر اور بیرونِ شہر اکثر تعلیمِ نسواں کے ادارے کاملی محمد رمضان صاحب کی مرہونِ مِنّت ہی ہیں۔آج اُنہیں خدمات کا صلہ اللہ رب العزت نے اپنے حبیب کے صدقے عطا فرمایا کہ وہ زائرِ مدینہ اور عازمِ سفرِ عمرہ ہیں۔ہم سب مدرسین اور طلبا زائرِ مدینہ،خادم القوم،مجاہدِ اہلسنّت کاملی محمد رمضان صاحب کو دل کی عمیق گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتے ہوئے دعاگو ہیں اللہ پاک ایمان و عقیدے کی سلامتی کے ساتھ بار بار روضہ رسول کی حاضری نصیب فرمائے۔اس سفر کی دشواریوں کو آسانیوں میں تبدیل فرمائے۔جامعہ اظہارالعلوم کی جانب سے مدرسین مدرسہ شفاعة القرآن نے پھول ہار سے زائر مدینہ کا استقبال کیا۔اِس موقع پر حافظ مبشر رضوی،حافظ،عادل اشرفی،حافظ غلام مصطفےٰ صابری،حافظ حامد رضا،حافظ فیصل نوری،صوفی عبدالمنان اشرفی اور محمد شاہد برکاتی موجود رہے۔اخیر میں مجاہدِ اہلسنّت کاملی محمد رمضان نے طلبہ و اساتذہ کو محنت،لگن اور ذوق کے ساتھ دین و مسلک کی خدمت کی تلقین کی۔دعا اور صلوٰة و سلام پر محفل کا اختتام ہوا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے