محمـدی نگـر دیـوپـور میں کانکـریٹ سـڑک کے تعمیـری کام کا آغـــاز

25 لاکـھ کے فـنـڈ سـے تعمیــر ہونـے والـی اِس سـڑک کا افتتـاح حـاجـی سلـیـم سیـٹھ کے ہاتھـوں عمــل میں آیـا ۔۔!!

دھولیہ
13 اکتوبر 2022
شہر دھولیہ کے ترقی پسند رکن اسمبلی فاروق شاہ کی کاوشوں سے میونسپل علاقوں میں بنیادی سہولیات کی ترقیاتی سکیم کے تحت حاصل شدہ 25 لاکھ کے فنڈ سے وارڈ نمبر 03 کے محمدی نگر میں محمدی مسجد سے مسعود ٹیلر تک کانکریٹ سڑک کے تعمیری کام کا آغاز کیا گیا جس کا افتتاح رکن اسمبلی فاروق شاہ کے چھوٹے بھائی حاجی سلیم سیٹھ کے ہاتھوں عمل میں آیا ۔ اس موقع پر ایک مختصر سی استقبالیہ تقریب منعقد کی گئی جس میں مقامی رہائشیوں کی جانب سے مجلس اتحاد المسلمین کے تمام کارپوریٹر ، عہدے دار کا گُل پوشی کر کے استقبال کیا گیا ۔ یاد رہے محمدی نگر کی یہ سڑک نہایت خستہ حال ہو چکی تھی جگہ جگہ گڑھے پڑھ چکے تھے جس سے آمد و رفت میں راہگیروں اور مقامی رہائشیوں کو مشکلات کا سامنا تھا جس کی شکایت مقامی رہائشیوں نے مجلس کے مقامی کارپوریٹر و گٹ نیتا سعید ہاشم بیگ کے ذریعے رکن اسمبلی فاروق شاہ سے کر کے سڑک کے تعمیر کی گزارش کی تھی ۔ محمدی نگر کے مکینوں کی گزارش کا نوٹس لیتے ہوئے رکن اسمبلی فاروق شاہ نے میونسپل علاقوں میں بنیادی سہولیات کی ترقیاتی اسکیم کے تحت 25 لاکھ کا فنڈ حاصل کر کے محمدی نگر میں سڑک کے تعمیری کام کی شروعات کی جس کا افتتاح حاجی سلیم سیٹھ کے ہاتھوں عمل میں آیا ۔ محمدی نگر میں سڑک کی تعمیر سے مقامی رہائشیوں میں خوشی کا ماحول ہے اور ہر کسی کی جانب سے رکن اسمبلی فاروق شاہ کو نیک خواہشات کے ساتھ دعائوں سے نوازا جا رہا ہے ۔


آج محمدی نگر میں سڑک کے تعمیری کام کی افتتاحی تقریب میں حاجی سلیم سیٹھ ، معاون کارپوریٹر و ضلع صدر ناصر پٹھان ، شہر صدر مختار بلڈر ، کارپوریٹر سعید بیگ ، معاؤن کارپوریٹر غنی ڈالر ، قیصر احمد پینٹر ، چھوٹو سیٹھ مچھلی والے ، زاہد بھیا دیو پور والے ، نظام سید ، سمیر مرزا ، ایبا ٹھیکیدار ، نظر خان اور مقامی رہائشیوں میں رحیم پٹیل ونچت اگھاڑی ، انور حاجی ، کلیم پٹھان ، رحیم بیگ ، زبیر شیخ ، جاوید مرزا ، عارف دادا کے علاوہ دھولیہ مجلس اتحاد المسلمین کے کارکنان اور مقامی عوام بڑی تعداد میں شریک ہوئے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے