جلسہ عام کی تیاریاں زور و شور سے جاری ، میونسپل کمشنر کا ہنگامی دورہ ،درکار ضروری ہدایات

مالیگاؤں (پریس ریلیز) شہر عزیز کے سیاسی سماجی و عوامی رہنما شیخ رشید کی 40 سالہ خدمات کے اعتراف کا سلسلہ شہر بھر میں جاری ہے اور اب تک 40 سے زائد استقبالیہ پروگرام منعقد کرتے ہوئے فلاحی خدمات شیخ رشید کے ہمدردوں نے مکمل کرچکی ہے ۔اب 14 اکتوبر بروز جمعہ کو نور باغ گراؤنڈ پر منعقد ہونے والے عظیم الشان جلسہ عام کی تیاری تقریباً اختتام کے مراحل سے گزر رہی ہیں

۔اس سلسلے میں آج آصف شیخ کے ہمراہ میونسپل کمشنر نے جلسہ گاہ اور اطراف کے علاقوں کا دورہ کر جائزہ لیا ۔صاف صفائی کے ساتھ ہی اتی کرمن ،ٹریفک لائٹ وغیرہ درست کرنے کی ہدایت جاری کی ۔اس دورہ میں میونسپل کمشنر، نائب کمشنر سچن مہالے ،چیف سینیٹری آفیسر اقبال جان محمد، استقبالیہ کمیٹی کے چیئرمین عرفان علی، شکیل بیگ ،اسلم انصاری ،عقیل انصاری ،شاہد ریشم والا وغیرہ موجود تھے،

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے