ممبئی میں شرد پوار سے آصف شیخ کی ملاقات ، مہاراشٹر کے بلدیاتی انتخابات سمیت قومی سیاست پر تبادلہ خیال

ممبئی (پریس ریلیز) اندھیری ایسٹ ضمنی انتخاب کیلئے راشٹروادی کانگریس پارٹی کے اسٹار پرچارک لیڈران کی فہرست میں نام شامل کرنے پر مالیگاؤں شہر کے سابق رکن اسمبلی و راشٹروادی کانگریس کے ضلعی صدر آصف شیخ رشید نے این سی پی کے قومی صدر شرد پوار سے ملاقات

کرتے ہوئے خصوصی طور شکریہ ادا کیا ۔آصف شیخ نے آج ممبئی کے یشونت راؤ چوہان پرتشٹھان میں شرد پوار سے انکی آفس میں ملاقات کی ۔ انتہائی گرم جوشی سے شرد پوار نے آصف شیخ کا استقبال کیا ۔اس موقع پر آصف شیخ رشید نے اندھیری ضمنی انتخاب میں اسٹار پرچارک لیڈران

کی فہرست میں نام شامل کرنے پر مبارکباد دی ۔اسی طرح شرد پوار اور آصف شیخ کے درمیان مہاراشٹر کے سیاسی حالات پر تبادلہ خیال ہوا ۔آصف شیخ نے شرد پوار سے کہا کہ آئندہ ہونے جارہے مہاراشٹر کے میونسپل کارپوریشن چناؤ اور ضلع پریشد چناؤ میں مہاراشٹر کے مسلمان اپنی ووٹ

مہا وکاس اگھاڑی کو دینے کیلئے اپنا من بنا چکے ہیں اور ہمیں امید ہے کہ اس مرتبہ ووٹوں کی تقسیم کا گراف کم ہوگا ۔شرد پوار نے بھی کہا کہ مہا وکاس اگھاڑی سرکار نے

اپنا دو ڈھائی سالہ اقتدار انتہائی کامیابی سے گزارا اور سب کو ساتھ لیکر بہتر کام کیا ۔شرد پوار نے یہ بھی کہا کہ ملائم سنگھ یادو کے انتقال پر انکی آخری رسومات میں جب میں یوپی گیا تو وہاں ملائم سنگھ کی میت میں بھی مسلمانوں کی تعداد زیادہ دیکھی ۔اس سے مجھے ایسا لگا کہ ہندوستان کا مسلمان بی جے پی کے خلاف من بنا چکا ہے اور سیکولر پارٹیوں کیساتھ رہیگا ۔شرد پوار اور آصف شیخ کی سیاسی حالات پر بھی تبادلہ خیال ہوا ۔اسی طرح شرد پوار نے شیخ رشید کی 40 سالہ سیاسی و تعمیری خدمات کے اعتراف میں منعقد ہوۂے استقبالیہ اجلاس کی کامیابی پر اہالیان مالیگاؤں کا شکریہ ادا کیا اور شیخ رشید و آصف شیخ کو مبارکباد بھی پیش کی۔ اس کے علاوہ آصف شیخ نے راشٹروادی کانگریس پارٹی کے قومی صدر شرد پوار کو دیوالی کی پیشگی مبارکباد بھی دی ۔شرد پوار سے کی گئی ملاقات میں آصف شیخ کے ساتھ زاہد سر بھی موجود تھے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے