مرد پڑھا فرد پڑھا عورت پڑھی خاندان پڑھا
طالبات و مستورات کی دینی تعلیمی تربیت گاہ
جامعہ اُمّ القرٰی

(جونی مسجد اسلامپورہ مالیگائوں)
تقریب ختم بخاری شریف
بدست مبارک فخر گجرات واعظ شیریں بیاں
حضرت مولانا قاری احمد علی فلاحی صاحب
دامت برکاتہم(شیخ الحدیث جامعہ فیض سلیمانی)
زیر سرپرستی:محترم حافظ ریاض احمد ملّی صاحب دامت برکاتہم
زیر صدارت: حضرت مولانا انیس الرحمٰن قاسمی صاحب
دامت برکاتہم (شیخ الحدیث دار العلوم محمدیہ)
رپورٹ : ناظم جامعہ ڈاکٹر و حکیم جمیل احمد ربانی صاحب


بتاریخ : مورخہ ۲۱؍ربیع الاول ۱۴۴۴؁ھ
مطابق ۱۸؍اکتوبر بروز منگل بعد نماز عشاء فوراً
بمقام : جونی مسجد، اسلامپورہ مالیگاؤں
اس قدر ہے محبوب امت کو بخاری
بخاری شریف جو اَصحُّ الکتب بعد کتاب اللہ ہے۔ بخاری شریف جس کو حضور ﷺنے اپنی کتاب فرمایا، بخاری شریف جس کو سونے کے پانی سے لکھا گیا۔ حالانکہ اس کتاب کی شکل و صورت اور ہیئت عام کتابوں سے الگ نہیں۔ اس کے اوراق نقرئی نہیں۔ اس میں کوئی ظاہری لعل وگہر نہیں جڑے ہیں۔ ا س کی جلدیں سنجاب و سمور اور ریشم سے نہیں باندھی جاتیں مگر اس کی مقبولیت عنداللہ ، محبوبیت عند الناس کا عالم ہے کہ یہ باجماع اصح الکتب بعد کتاب اللہ قرار پائی۔ ا س کے مؤلف گرامی قدر حضرت محمد بن اسمٰعیل امام بخاری ؒ بالاتفاق امیر المؤمنین فی الحدیث قرار پائے اور ان کا ذکرخیر اقصائے عالم میں برپا ہوا۔


بُستان المحدثین میں شاہ عبدالعزیز صاحب محدث دہلویؒ نے لکھا ہے کہ اکثر اس کا تجربہ ہواہے کہ دشمن کے خوف، مرض کی سختی اور دیگر بلائوں میں بخار ی شریف کا پڑھنا علاج کا کام دیتا ہے۔
حافظ ابن کثیرؒ نے البدایہ والنہایہ میں لکھا ہےاَلصَّحیحُ یُسْتسقیٰ بِقِراتہ الْغمام خشک سالی میں بخاری کے پڑھنے سے بارش نازل ہوتی ہے۔
الحمد للہ! سعادتمندی بخاری پڑھنے پڑھانے والوں کی، خوش نصیبی اُن جامعات و مدارس کی، فیروز مندی اُن طالباتِ علوم نبویہ کی جن کے جُہدِ مسلسل سے یہ گوہرِ مقصود میسر ہورہا ہے۔ بلاشبہ اُن کے لیے اس سے بڑھ کر یُمن و سعادت، خوش نصیبی وخوش بختی اور کیا ہوگی؟
ایسی ہی فقید المثال، رفیع القدر ، عظیم الشان کتاب
’’بخاری شریف‘‘ بفضل ایزدی تعالیٰ مالیگائوں کے مشہور و معروف دانش کدے، دینی و تعلیمی درسگاہ جامعہ ام القریٰ میں


 صبح میں کالج پڑھنے والی طالبات دوپہر تا شام نصابِ عالمیت کی تحصیل اور بخاری شریف کی تکمیل کرنے والی خوش نصیب
بنات اسلام کی تقریبِ ختم بخاری شریف
بتاریخ ۲۱؍ربیع الاول ۱۴۴۴؁ھ مطابق ۱۸؍اکتوبر ۲۰۲۲؁ء
بروز منگل بعد نماز عشاء فوراً جونی مسجد اسلامپورہ میں
صوبۂ گجرات کے مشہور عالمِ دین معروف واعظ و خطیب
حضرت مولانا قاری احمد علی فلاحی
صاحب دامت برکاتہم (شیخ الحدیث جامعہ فیض سلیمانی)
کے دست ِمبارک سے منعقد ہورہی ہے ۔
آئیے اس بابرکت کتاب کی تکمیل کے پر مسرت موقع پر اپنے مشام جان کو معطر کریں۔ تشریف لائیے تاکہ فرموداتِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کی خیر وبرکات سے اپنے دامنِ مراد کو بھرلیں اور دعائوں کی قبولیت کے اس موقع پر رب کریم کی بارگاہ میں اپنی مرادیں بر لائیں۔
اس تقریب سعید میں مستورات کی شرکت کے لیے خصوصی انتظام ہوگا۔
اسمائے فارغات
(۱) عذراء فاطمہ بنت محمد حنیف (اسلامپورہ،بارہویں پاس)
(۲) ثبیتہ بنت رفیق احمد (طیب آباد،B.Ed)
(۳) عارفہ بنت محمد مصطفیٰ (اسلامپورہ ،عمررسیدہ)
(۴) سیما بنت عبدالغفار (اسلامپورہ ،عمررسیدہ )
(۵) راضیہ تسنیم بنت عبدالمجید ( اسلامپورہ، دسویں پاس)
(۶) نائلہ نوشین بنت نوشاد احمد ( نیا اسلامپورہ ، بارہویں پاس)
(۷) فیضی نبیلہ بنت محمد ارشد (تاشقند باغ،B.Ed)
(۸) عابدہ جبین بنت محمد شعیب (اسلامپورہ،B.Sc.)
(۹) شاذیہ کوثر بنت خالد اختر (نیاپورہ،D.Ed)
(۱۰) مصباح کوثر بنت آصف اقبال ( اسلامپورہ ، بارہویں )
(۱۱) شاذیہ کوثر بنت عبدالرشید (مرچنٹ نگر،بارہویں )
(۱۲) عظمیٰ کوثر فردوس بنت عبدالمجید (اسلامپورہB.A. )
الدعوان : ناظم واراکین جامعہ اُمّ القریٰ مالیگائوں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے