تمام معاونین و محروسین کا عنقریب عظیم الشان استقبال کیا جائے گا ۔
گذشتہ 12/ نومبر 2021 کو منائے گئے بند کے بعد ہوئے تشدّد کے چلتے سو سے زائد بے قصور افراد کو پولیس نے ماخوذ کیا، اور 84/ لوگوں پر گناہ درج کرتے ہوئے 60/ لوگوں کو گرفتار کرلیا، ان میں سے تین اور چار مہینے جیل میں گزارنے کے بعد کچھ لوگ جیل سے رہا ہوئے، بقیہ لوگ گیارہ مہینے مکمل ہونے کے باوجود ابھی تک کے جیل میں بند قید و بند کی صعوبتیں جھیل رہے تھے۔ اللہ کے فضل و کرم سے وہ تمام کے تمام بے قصور افراد آج کل میں جیل سے رہا ہو کر اپنے اپنے گھر آ جائیں گے۔
پچھلے گیارہ مہینوں میں ان بے قصور افراد کی رہائی کیلئے شہر بھر کے لوگوں نے دعاؤں کے ساتھ ساتھ عملی جدوجہد بھی کی ہے، ان تمام وکلاء، سیاسی سماجی تنظیمیں اور لیڈران نیز علمائے کرام کا اور جن جن لوگوں نے بھی بے قصور افراد کی رہائی کیلئے اول دن سے آخر تک جدوجہد اور کوشش کی، ایسے تمام افراد کو شہری سطح پر عظیم الشان پیمانے پر استقبال کرنے کے لئے ایک شہری استقبالیہ کمیٹی کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ شہر کے ذمے دار حضرات پر مشتمل 21/ افراد کی کمیٹی بنائی گئی ہے، اس کمیٹی کی معرفت ایک بڑا پروگرام کیا جائے گا، جس میں تمام وکلاء حضرات، سیاسی سماجی لوگوں کے علاوہ علمائے کرام اور خصوصی طور پر بمبئی ہائی کورٹ کے وکلاء کے ساتھ بمبئی کے ایم۔ ایل۔ اے۔
جناب ابو عاصم اعظمی صاحب کا بھی استقبال کیا جائے گا۔ اس کمیٹی کے لئے ڈاکٹر اخلاق احمد انصاری صاحب اور شیخ اکبر سیٹھ اشرفی صاحب کو کنوینر نامزد کیا گیا ہے۔ اس کمیٹی کے اراکین تمام متعلقہ لوگوں اور سرکردہ افراد سے رابطہ اور مشورہ کرنے کے بعد دو تین روز میں استقبالیہ پروگرام کی تاریخ، وقت، جگہ اور دیگر تفصیلات کا اعلان کیا جائے گا۔ ایسی اطلاع شہری استقبالیہ کمیٹی کی جانب سے دی گئی ہے۔