بھارتیہ کمیونسٹ پارٹی کی جانب سے تعزیتی نشست

بھارتیہ کمیونسٹ پارٹی کی ماضی سیکریٹری و بزرگ کامریڈ لطیف جعفری صاحب کا بروز جمرات نماز مغرب کے وقت وصال ہوگیا۔ جمعہ کےدن موصوف کی تدفین عمل آئی۔ کامریڈ لطیف جعفری صاحب اپنی پوری زندگی جدوجھد کرتے رہے۔ مختلف شعبوں میں اپنی خدمات انجام دیتے رہنے کے باوجود وہ ایک اصول پسند کمیونسٹ رہے۔ اپنی پوری زندگی کامریڈ لطیف جعفری صاحب کمیونسٹ نظریات سے جڑے رہے۔ مرحوم کامریڈ انجمن ترقی پسند مصنفین کے مالیگاؤں شاخ کے پہلے سیکریٹری رہے ہیں۔

مالیگاؤں شہر بھارتیہ کمیونسٹ پارٹی کی جانب سے مرحوم موصوف کیلئے ایک تعزیتی نشست 11 نومبر بروز جمعہ شام میں پانچ بجے پارٹی آفس پر منعقد کی جا رہی ہے۔ تمام ہی ممبران دوست احباب و ہمدردان سے شرکت کی گزارش کی جاتی ہے۔

نوٹ:- وقت مقرہ سے آدھا گھنٹہ پہلے پہنچنے کی کوشش کریں۔
اس طرح کی پریس نوٹ بھارتیہ کمیونسٹ پارٹی کے شہر سیکریٹری نے جاری کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے