بجلی کمپنی کا کئی علاقوں میں پولس کے ہمراہ کریک ڈاؤن اور میٹر ضبطی کیخلاف آصف شیخ کا سنسنی خیز اعلان

جمعہ تک پولس نے اپنی سیکورٹی واپس نہیں لی اور کمپنی نے کارروائی بند نہ کی تو مالیگاؤں بند و مہار مورچہ نکالا جائے گا، شہریان بند کیلئے تیار رہیں

مالیگاؤں (پریس ریلیز)مالیگاؤں شہر کے مختلف علاقوں بالخصوص کچی آبادیوں، گھروں اور کارخانوں میں پاور کمپنی کے ملازمین اور پولس انتظامیہ کی کارروائی سے خوف وزیر دہشت کا ماحول ہے ۔

کبھی بھی اچانک ریڈ کی جارہی ہیں، بغیر اجازت عوام کے میٹر ضبط کئے جارہے ہیں ۔مالیگاؤں شہر کے گھریلو

صارفین پر ظلم کئے جارہے ہیں اور کوئی بولنے والا نہیں ہے ۔اگر کمپنی نے اپنی ظالمانہ کارروائی بند نہیں کی تو پاور سپلائی کرنے والی پرائیویٹ بجلی کمپنی مالیگاؤں پاور سپلائی لمیٹڈ کیخلاف بند کا اعلان کیا جائے گا اور مورچہ بھی نکالا جائے گا۔ اسطرح کی تفصیلات آج آصف شیخ نے ہنگامی طور پر منعقدہ میڈیا نمائندوں سے گفتگو کے دوران کی ۔انہوں نے کہا کہ ہم نے مالیگاؤں شہر کے ایڈیشنل ایس پی ،پرانت آفیسر کو مذکورہ مطالباتی مکتوب دیا ہے ۔شیخ آصف نے کہا کہ ہم نے روز اول سے ہی بجلی کمپنی کے خلاف اسمبلی میں بھی آواز اٹھائی اور آج تک کمپنی کے خلاف ہم ہی لڑ رہے ہیں، آج مالیگاؤں شہریان کو کمپنی حراساں کررہی ہیں ۔کمپنی کی جانب سے شہر کے باشندوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کو فوری طور پر روکنے کے لیے ایک دن کیلئے مالیگاؤں بند اور مورچہ کا نظم کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ مالیگاؤں پاور سپلائی لمیٹڈ مارچ 2019 سے شہر میں بجلی کی تقسیم کے لیے کام کر رہی ہے اور حکومت اور اس نجی ٹھیکہ دار کے درمیان ہونے والے معاہدے کے مطابق، ایک پرائیویٹ ٹھیکہ دیا گیا تاکہ بجلی صارفین کو بلاتعطل بجلی کی تقسیم اور دیگر سہولیات فراہم کی جاسکیں۔ لیکن اسکے برعکس لوڈ شیڈنگ کے اوقات میں اضافہ ہوگیا، شہر کے تمام نمائندے خاموش ہیں، کمپنی صرف مالیگاؤں سے روپیہ کما رہی ہیں اور پولس کا ساتھ لیکر بجلی صارفین کو دھمکیاں دیں جارہی ہیں ۔ شیخ آصف نے الزام لگایا کہ پولس کی ملی بھگت سے پاور کمپنی پیسہ وصول کرنا چارہی ہیں ۔پولس اس بات کا خلاصہ کرے کہ وہ وصولی کرنے کیلئے کمپنی کی ذمہ دار ہے؟آصف شیخ نے کہا کہ جمعہ تک پولس نے اپنا اسکاٹ پولس سیکورٹی واپس نہیں لی یا کمپنی نے کارروائی بند نہیں کی تو جمعہ کے بعد مالیگاؤں بند اور مہا مورچہ کا انعقاد کیا جائے گا ۔آصف شیخ نے کہا کہ اگر بجلی کمپنی کو سرکار کی جانب سے کچھ ہدایات ہوگی تو اسے عوام کے سامنے لانا چاہیے ۔ورنہ ہمارا پر امن بند ہورکر رہیگا ۔اور اگر حالات خراب ہوتے ہیں تو اسکے ذمہ دار پولس، پرانت آفیسر اور کمپنی اسکی ذمہ دار ہونگی ۔آصف شیخ نے کہا کہ ہمارے پاس مسائل لیکر عوام آتے ہیں ہم انکا کام کرنے کیلئے تیار ہیں آج انہیں ہی تکالیف ہیں اور انہیں اس بند میں ساتھ دینا چاہیے اور اس بند کی تیاری کرلیں ۔اسلم انصاری نے کہا کہ جس تاریخ سے مالیگاؤں پاور سپلائی لمیٹڈ نے شہر میں کام کرنا شروع کیا، اس سے شہریان کی مشکلات بڑھ گئی ہیں۔ شہر میں بجلی کی مسلسل بندش کی وجہ سے پاورلوم ویورز/مزدوروں اور گھریلو بجلی صارفین کو کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

گزشتہ کئی مہینوں سے مالیگاؤں پاور سپلائی لمیٹیڈ کے ملازمین اور پولس انتظامیہ کچی آبادیوں میں جا کر ہر گھر میں گھس کر گھروں کے مالکان سے پوچھے بغیر ان کے بجلی کے میٹر اتار رہے ہیں، جس کی وجہ سے خوف کا ماحول پیدا ہو گیا ہے۔ پرائیویٹ کمپنی کے ملازمین اور پولیس اہلکاروں نے بغیر اجازت پاور لوم کارخانوں میں گھس کر مزدوروں کو مارنے پیٹنے اور بجلی کے میٹر چھیننے کا غیر قانونی عمل شروع کر دیا۔

مالیگاؤں پاور سپلائی لمیٹڈ کی جانب سے شہریوں کے خلاف ہورہے درج بالا مظالم اور غیر قانونی اقدامات اور خواتین اور عام لوگوں کو ہراساں کرنے کا سلسلہ فوری طور پر بند کیا جائے، بصورت دیگر بروز جمعہ 21 اکتوبر کے بعد کسی بھی دن مالیگاؤں پاور سپلائی لمیٹڈ کے خلاف احتجاج کریں گے۔

واضح رہے کہ مالیگاؤں پاور سپلائی لمیٹڈ اور مالیگاؤں پولس انتظامیہ نے مذکورہ معاملہ پر توجہ دیکر اسے روکا نہیں تو شہر میں امن و امان کی خرابی کے لیے مکمل طور پر وہ خود ذمہ دار ہوں گے کیونکہ پاور کمپنی کے خلاف جلوس بھی نکالا جائے گا اور مالیگاؤں بند کا اعلان کیا جائے گا۔اس موقع پر شکیل بیگ، ایوب خان رئیس عثمانی وغیرہ موجود تھے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے