صحت نعمت ہے اور جسم کو کسی بھی قسم کے نشہ سے نقصان پہنچانا ناجائز : مولانا عمرین محفوظ رحمانی

اسلام میں اچھی صحت و صحبت کا درس اور بری لت و بری صحبت کے تدارک کے حکم پر اسلام جم خانہ میں کامیاب پروگرام سبکدوش فوجی یونس خان اور ایم ڈی ایف نے نشہ کیخلاف بیداری مہم میں لیا حصہ

مالیگاؤں (پریس ریلیز) انسان کو اچھی صحت ملنا ایک نعمت ہے اورکسی بھی طرح سے کسی بھی قسم کے نشہ کی وجہ سے جسم کو نقصان پہنچانا ناجائز عمل ہے.

آج معاشرے میں نشہ عام ہوچکا ہے.نوجوان نسل نشہ میں لت پت ہے اور طرح طرح کے جرائم کو انجام دے رہی ہے. اس کی روک تھام کرنا ہر فرد کی ذمہ داری ہے. اس طرح کا خطاب مولانا عمرین محفوظ رحمانی نے کیا.

مالیگاؤں شہر کے قدیم و معروف اسلام جم خانہ میں نشہ مخالف پروگرام بعنوان "اسلام میں اچھی صحت و صحبت کا درس اور بری لت و بری صحبت کے تدارک کا حکم” پر بروز سنیچر 15 اکتوبر 2022 شب نو بجے منعقد کیا گیا.

اس پروگرام میں بطور مقرر خصوصی مولانا عمرین محفوظ رحمانی نے خطاب کیا. اسلام جم خانہ کے کوچ آفاق ماسٹر اور ٹرینر اقبال انصاری نے مولانا موصوف کا استقبال کیا. اس موقع پر بطور مہمان خصوصی موجود سبکدوش فوجی یونس خان نے اپنے تجربات کی روشنی میں نوجوانوں سے گفتگو کی. انھوں نے بتایا کہ 18 سال سروس میں رہ کر انھوں نے کبھی بھی نشہ آوراشیاء, شراب, بیڑی اور تمباکو نہیں کھایا. اگر آپ مضبوط قوت ارادی رکھیں تو نشہ کی عادت میں کبھی مبتلا نہیں ہوسکتے.اس پروگرام میں اسلام جم خانہ کے ذمہ دار آفاق احمد افتخار پہلوان, آفتاب احمد, عرفان ماسٹرفلیکس جم, اقبال انصاری ماسٹر , احتشام شیخ بیکری والا, حبیب الرحمن, ایس این انصاری, وسیم موسی , اظہر شیخ, اعجاز شاہین, ببوماسٹر اور دیگر احباب نے شرکت کی. اس پروگرام کی نظامت, اغراض و مقاصد اور رسم شکریہ کے فرائض عمران راشد نے انجام دیے.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے