عزیز کلّو اسٹیڈیم کو مالیگاؤں کارپوریشن کے اختیار میں دیا جائے: کانگریس صدر اعجاز بیگ

مالیگاؤں (پریس ریلیز) مالیگاؤں سینٹرل میں اکلوتا گراؤنڈ جسے عزیز کلو اسٹیڈیم کے نام سے جانا جاتا ہے کئی سالوں سے محرومی کا شکار ہے۔

اس اسٹیڈیم میں کسی بھی طرح کی کوئی سہولت نظر نہیں آتی ہے۔ کارپوریشن سے جب مانگ کی جاتی ہے تو جواب یہ ملتا ہے کہ یہ اسٹیڈیم ناسک ضلع محکمہ کھیل و ثقافت کے اختیار میں ہے۔

اس اسٹیڈیم میں چینجنگ روم ، جاگنگ ٹریک اور دیگر تمام ضروری سہولیات مہیا کرانے کے لئے مالیگاؤں شہر ضلع کانگریس کمیٹی کے صدر اعجاز بیگ نے منتری دادا بھوسے کو لیٹر دیتے ہوئے

یہ مانگ کی کہ اس اسٹیڈیم کو مقامی کارپوریشن کے سپرد کیا جائے تاکہ کارپوریشن کے فنڈ سے یہاں کھیل کود سے متعلق ضروری ترقیاتی کام ہوسکے۔

یاد رہے کہ جس وقت سے یہ ناسک ضلع محکمہ کھیل و ثقافت کے سپرد ہے یہاں کسی بھی طرح کا کوئی کام نظر نہیں آتا ہے۔ لائٹ نہ ہونے کے سبب رات میں لوٹ مار بھی ہوتی ہے۔ ان تمام ضروریات کو محسوس کرتے ہوئے کانگریس صدر اعجاز بیگ نے یہ قدم اٹھایا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے