زیارتِ موۓ مبارک صلّی اللّٰہ علیہ وسلّم زیارتِ تبرکات شہنشاہِ مالیگاؤں مولانا محمد اسحاق نقشبندی رحمۃ اللّٰہ علیہ

الحمدللہ! ہر سال کی طرح امسال بھی مؤرخہ 21 اکتوبر بمطابق 24 ربیع الاوّل شریف بروز جمعہ بعد نمازِ جمعہ فوراً مسجد اہلِ سنّت مَدّو بابا (تاجُ الشّریعہ چوک) اسلام پورہ مالیگاؤں میں سرکار دوعالم، نورِ مجسم، تاجدارِ مدینہ، آمنہ کے لال، دونوں عالم کے مالک و مختار، جناب احمد مجتبیٰ محمد مصطفیٰ صلّی اللّٰہ علیہ وسلّم کے موۓ مبارک شریف کی زیارت اور شہنشاہِ مالیگاؤں، ولیٔ کامل، عارف باللہ، عاملِ اہلِ سنّت، حضرت علامہ مولانا محمد اسحاق نقشبندی برکتی رحمتہ اللّہ علیہ کے تبرکات کی زیارت کرائی جائے گی اسکے بعد قل شریف، شجرہ خوانی، صلاۃ و سلام اور عالمِ اسلام کے مسلمانوں کے لئے خصوصی اجتماعی دعا کی جائے گی


لہذا برادرانِ اسلام سے گذارش ہے کہ باوضو با ادب درود شریف کا ورد کرتے ہوئے کثیر تعداد میں شرکت فرما کر فیضانِ حضور رحمتِ عالم صلّی اللّٰہ علیہ وسلّم و فیضانِ شہنشاہِ مالیگاؤں سے مالا مال ہوں
نوٹ۔ موۓ مبارک کی زیارت کے بعد تمام شرکاء میں غسل شریف کا پانی تقسیم کیا جاۓ گا ان شاء اللّٰہ

زیرِ نگرانی

تاجُ الحُفّاظ، فداۓ تاجُ الشّریعہ، صدر مدرس مدرسہ تاجُ الشّریعہ، خطیب و امام مسجد اہلِ سنّت مَدّو بابا حافظ و قاری اظہار احمد رضوی صاحب

منجانب

صدر و آراکین مدرسہ تاجُ الشّریعہ مصباح العلوم

اپیل کنندگان

ادارۂ حجّتہ الاسلام علامہ حامد رضا
مدرسہ تاجُ الشّریعہ مصباح العلوم
مسجد اہلِ سنّت مَدّو بابا رحمتہ اللّہ علیہ
انجمن گلشنِ صابری
مدرسہ تاجُ الشّریعہ للبنات
تاجُ الشّریعہ چوک اسلام پورہ مالیگاؤں مہاراشٹر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے