ادرک کا عرق کان میں کیوں لگانا چاہیے؟ حیران کن فائدہ جو کانوں کی کئی تکالیف سے نجات میں مدد کرے

کان کا درد ایک ایسا مسئلہ ہے جو اگر شروع ہوجائے تو انسان کو دن میں تارے نظر آجاتے ہیں۔ سارا دن کان ایک طرف جھکائے رہو لیکن درد ختم ہونے میں نہیں آتا۔ اس تکلیف سے بچنے کے لئے ایک گھریلو ٹوٹکا شیئر کرنے جارہے ہیں جس سے آپ کو اس تکلیف سے نجات مل سکتی ہے۔ باقاعدگی سے استعمال کیا جائے تو بہ ممکن ہے کان ہر قسم کے انفیکشن سے بھی پاک ہوجائے۔

ادرک کا عرق کان میں لگانا
ادرک میں اینٹی بیکٹیریل، اینٹی وائرل اور اینٹی انلیمیٹری خواص پائے جاتے ہیں۔ اس کا عرق اگر کان کے درد میں لگایا جائے تو یہ جراثیم اور انفیکشن کم کر کے درد سے نجات میں مدد دیتا ہے۔ ادرک کے عرق میں تھوڑا سا زیتون کا تیل ملا کر دونوں کو گرم کر کے بھی کان کا مساج کیا جاسکتا ہے۔

ادرک کا عرق نکالنے کا طریقہ
ادرک کو دھو کر گرائینڈ کر لیں۔ ایک ململ کے کپڑے میں گرائینڈ کی ہوئی ادرک ڈال کر پوٹلی بنالیں اور مٹھی سے نچوڑ کر ادک کا سارا رس کسی پیالے میں نکال لیں۔ بہت تھوڑا سا عرق بھی کان میں مساج کے لئے کافی ہوگا۔ جراثیم کش ادرک کا عرق کان کے اندر کا میل صاف کرے گا، جراثیموں کا خاتمہ کرے گا اور درد سے بجات دے گا۔ البتہ یہ دھیان رہے کہ عرق کان کے باہر ہی لگانا ہے اس کے اندر نہ جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے