بھارتیہ کمیونسٹ پارٹی کے نو منتخب سیکریٹری

بھارتیہ کمیونسٹ پارٹی بھارت کی ایک قدیم پارٹی ہے۔ بھارتیہ کمیونسٹ پارٹی اپنے نظریات و اصول کی وجہ سے دوسری سیاسی جماعتوں سے منفرد جماعت ہے۔ بھارتیہ کمیونسٹ پارٹی میں ہر تین سال میں پارٹی کے عہدے

داروں کا انتخاب جمہوری طریقے سے کیا جاتا ہے۔ بھارتیہ کمیونسٹ پارٹی کی آل انڈیا کانفرنس 14 اکتوبر بروز جمعہ کو آندھراپردیش کے شہر وجئے واڑہ میں شروع ہوئی۔ اس کانفرنس میں پورے ہندوستان کے ہر ضلع سے ہزاروں کی

تعداد میں مندوبین (ڈیلیگیٹ) نے شرکت کی۔ 14 اکتوبر سے 18 اکتوبر تک چلنے والی اس کانفرنس میں پارٹی کے کاموں پر بحث ومباحثہ کے بعد آگے کی تین سالہ اصول و ضابطے کو منظوری دی گئی۔ کانفرنس کے آخری دن 18

اکتوبر کو پارٹی کی نیشنل سیکریٹریٹ کونسل کا انتخاب ہوا۔ اور اسی سیکریٹریٹ کونسل میں سے کامریڈ ڈی راجہ کو پارٹی کا جنرل سیکریٹری منتخب کیا گیا۔ کامریڈ ڈی راجہ نے اپنے سیاسی سفر کی شروعات طالب علمی کے

زمانے میں ہی کر دی تھی۔ موصوف آل انڈیا اسٹوڈنٹس فیڈریشن و آل انڈیا یوتھ فیڈریشن کے قومی صدر بھی رہ چکے ہیں۔ موصوف سابقہ سوویت یونین میں بھی پارٹی کی طرف سے چھ مہینے گزار چکے ہیں۔ ہر محاذ پر ظلم و ناانصافی کے خلاف ڈٹے رہنے والے کامریڈ ڈی راجہ دس سالوں تک راجیہ سبھا (پارلیمنٹ ممبر) کے ممبر بھی رہ چکے ہیں۔ سابق سیکریٹری کامریڈ سدھاکر ریڈی کے استعفے کے بعد کامریڈ ڈی راجہ نے کچھ سالوں تک جنرل سیکریٹری کا بھار بھی سنبھال چکے ہیں۔ موصوف کی بیش بہا سیاسی خدمات کے دیکھتے ہوئے۔ پارٹی کے ورکروں کو امید ہیکہ کامریڈ ڈی راجہ بھارتیہ کمیونسٹ پارٹی کو تاریخ کی بلندیوں پر لے جائیں گے۔ اور پارٹی کا وہ دبدبہ واپس لائیں گے۔ جس کیلۓ کمیونسٹ پارٹی جانی جاتی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے