اعلیٰ حضرت فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام بچیوں کے مدرسے کی دوسری شاخ کا قیام

الحمداللہ اعلیٰ حضرت فاؤنڈیشن مالیگاؤں اپنے قیام کے اول روز سے ہی مذہب مہذب مسلک اہلسنت مسلک اعلیٰ حضرت کی ترویج و اشاعت اور اس کے تحفظ کے لئے

کوششیں کررہی ہے جہاں جلسے جلوس کی ضرورت ہو وہاں جلسے، جلوس اور کانفرنسوں کا اہتمام کرنا، اسی کے ساتھ دینی کتابیں رعایتی قیمتوں میں فراہم کرنے اور بچیوں کے مدرسے قائم کرنے کا مبارک سلسلہ بھی اعلیٰ

حضرت فاؤنڈیشن مالیگاؤں کے معرفت شروع ہوچکا ہے بچیوں کو دینی تعلیم سے آراستہ کرنے کے مقصد سے ماضی قریب میں شروع کیا گیا مدرسہ جسے تقریباً تین برس کا وقفہ ہوچکا ہے یہ بچیوں کا مدرسہ (ناظرہ تعلیم) نیا اسلامپورہ حسینیہ مسجد کے پاس مدرسہ اہلسنت حضور

اشرف الفقہا للبنات کے نام سے قائم کیا گیا ہے جہاں سے بے شمار بچیوں نے دینی تعلیم عم پارہ، یسرناالقرآن، ناظرہ قرآن پاک کو ختم کرنے کی سعادت حاصل کی، اس سلسلے کو مزید وسعت دیتے ہوئے اعلیٰ حضرت فاؤنڈیشن مالیگاؤں کے صدر و اراکین نے ابوبکر صدیق نگر میں بچیوں کے لئے سنی مدرسے کی ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے دوسری شاخ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ان شاء اللہ تعالیٰ چند روز

میں ہی ابوبکر صدیق نگر کے اس گنجان آبادی والے علاقے میں مدرسہ شروع ہوجائے گا. جہاں اچھی تعلیم و تربیت کا نظم کیا جائے گا.جبکہ اس سلسلے میں اعلیٰ حضرت فاؤنڈیشن مالیگاؤں کا وفد سترہ اکتوبر کے روز اس علاقے کا دورہ بھی کرچکا ہے جہاں مدرسے کے لئے جگہ کے تعین ساتھ ہی نگراں سرپرست خاتون و محترمہ معلمہ کا بندوبست وغیرہ کرنے کا مرحلہ تقریباً مکمل ہوچکا ہے.فقط :- محمد مدثر حسین رضوی مالیگاعلیٰ حضرت فاؤنڈیشن مالیگاؤں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے