جمعیتہ علماء مدنی روڈ کے میڈیکل کیمپ میں کثیر مریضوں کی شرکت

جمعیتہ علماء مدنی روڈ کی تشکیل کردہ طبی امداد کمیٹی مسلسل غریبوں،اور ضرورت مند مریضوں کی رہنمائی اور طبی امداد پہنچاتے ہوئے مختلف امراض کا کیمپ لگا کر

زیادہ سے زیادہ مریضوں کو فیضیاب کررہی ہے مورخہ 20 اکتوبر 2022 صدر جمعیتہ علماء حضرت مولانا مفتی محمد اسماعیل قاسمی صاحب کی ایماء پر عالمی شہرت یافتہ گھوٹی کے SMBT ہاسپٹل کے ڈاکٹرس انوپ کڑے،ڈاکٹر

پرتیک،ڈاکٹر ادیتہ،رتوجہ باراتے،سندھیہ کماری،نتن واگھ چورے،سوپنیل چوہان،کی زیر نگرانی کینسر،ہارٹ،ہڈی،اور بچوں کے امراض کا کیمپ منعقد کیا گیا جس میں 105 مریضوں کی جانچ اور علاج و معالجہ کیا گیا۔ اس منعقدہ کیمپ میں الحاج عبدالمالک سیٹھ بکرا والا،الحاج انیس

فہمی،مولانا امتیاز اقبال،عبدالعزیز مقادم،فقیر محمد پکارے والے،اسلم مقادم صاحبان نے شرکت کی. کیمپ کو کامیاب کرنے کے لئے عبدالرحمان پیارے سہیل ماسٹر،فیضان

رجو،جمال ناصر،رضوان سیوک،رضی انور،ابو عفان،کامران سنگھانیہ،عبیدالرحمان،عزیزالرحمان تجویدی،نے جدوجہد کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے