مذہب کے نام پر غنڈہ گردی برداشت نہیں کی جائے گی، مسلم تاجروں کے ساتھ لوٹ مار کرنے والوں پر سخت کارروائی کی جائے

ایڈیشنل ایس پی سے آصف شیخ کی ملاقات ، گئو رکشا کے نام پر دہشت پھیلانے والوں کی شکایاتمالیگاؤں (پریس ریلیز) مالیگاؤں شہر کے مسلم تاجروں کے ساتھ لوٹ مار کرنے والے گئو رکشا کے رضا کاروں پر سخت کارروائی کی جائے، مذہب کے نام پر غنڈہ گردی کرنے اور لوٹ مار کرنے

والوں کی دادا گیری برداشت نہیں کی جائے گی ۔مالیگاؤں، کلون ،جئے کھیڑا، سٹانہ اور اطراف کے راستوں میں مسلم تاجروں کی گاڑیاں روک کر ان کے ساتھ زبردستی مارپیٹ کرنا اور انکی گاڑیوں کو لوٹ لینا اور الٹا انہیں پولس کے حوالے کرنا کہاں کا انصاف ہے؟ ۔قانون نے کارروائی کی

اجازت پولس کو دی ہیں کسی دوسرے فریق کو اختیار نہیں ہے کہ وہ اسطرح کی کارروائی انجام دے اور ملسم تاجروں کے ساتھ مارپیٹ کرے ۔اگر مسلم تاجروں کے ساتھ ہوئی مارپیٹ کی واردات پر پولس نے کارروائی نہیں کی تو ہم مالیگاؤں سے ممبئی تک شکایت کریں گے ۔اسطرح کا بیان

آصف شیخ نے مالیگاؤں شہر کے ایڈیشنل ایس پی کھانڈوی سے ملاقات کرتے ہوئے دیا ۔انہوں نے میڈیا نمائندوں سے کہا کہ گزشتہ جمعرات کو شب مالیگاؤں سے کچھ دوری پر واقع مختلف دیہاتوں سے جانور کا کاروبار کرنے والے لائسنس یافتہ مسلم تاجروں کو گئو رکشا سمیتی کے نام پر کچھ

شرپسندوں نے مارپیٹ کی اور انکی گاڑیوں کو لوٹا انکے لاکھوں روپے مالیت کے جانور ضبط کرلئے اور الٹا انہیں ہی ملزم بنایا جو کہ انتہائی غیر قانونی حرکت ہے ۔انہوں نے کہا کہ مذہب کے نام پر غنڈہ گردی برداشت نہیں کی جائے گی ۔قریش طبقہ کے تاجروں کے ساتھ موصوف نے ایڈیشنل ایس پی سے ملاقات کی اور کہا کہ مسلم تاجروں کو مارا گیا شدید زخمی کیا گیا اسکا ذمہ دار کون ہے؟ ان بدمعاشوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ بھی آصف شیخ نے کیا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے