جمعیۃعلماء سلیمانی چوک کی کامیاب میٹنگ

؍نومبرکو اصلاح معاشرہ و سیرۃالنبی ؐ مع تربیتی ورکشاپ کا انعقاد۲۱؍ اکتوبر۲۰۲۲ء جمعہ رات ٹھیک دس بجے دفتر جمعیۃ علماء سلیمانی چوک پر مولاناآصف شعبان کی صدارت میں ایک اہم مشورتی میٹنگ منعقد ہوئی ، جس کا آغاز حافظ رمضان اشاعتی کی تلاوت قرآن سے ہوا ۔مشورتی میٹنگ میں حضرت مولانا مفتی سیدسلمان منصور پوری دامت برکاتہم ، صدر جمعیۃ علماء مہاراشٹر حافظ

ندیم صدیقی صاحب ، مولانا ابراہیم شولاپوری صاحب، مفتی حذیفہ قاسمی صاحب ،و دیگر اکابرین جمعیۃ کی تشریف آوری کے موقع پر باہمی صلاح و مشورہ سےطے پایا کہ مورخہ ۳؍ نومبر۲۰۲۲ء بروز جمعرات صبح گیارہ بجے بمقام انصار جماعت خانہ میں بعنوان اصلاح معاشرہ و سیرۃ النبی ﷺ مع تربیتی ورکشاپ کا انعقاد عمل میں

لایاجائے ۔ جس پر تمام ہی اراکین نے متفقہ طور پر حامی بھرتے ہوئے پروگرام کی مکمل منصوبہ بندی کے لیے قیمتی تجاویز بھی پیش کیں۔ جسے بروقت رو بہ عمل لایاجائےگا ۔

اسی نشست میں جمعیۃ کے فعال رکن جنید سہارا کی والدہ محترمہ اور نصیب خان ہوم گارڈ (تہذیب ہائی اسکول کے پیون ) کی رحلت پر تعزیت مسنونہ پیش کی گئی ۔ ایصال ثواب کے بعد دعا ءمغفرت حافظ انیس اظہرصاحب نے کی۔

شرکائے میٹنگ میں قاری اخلا ق احمد جمالی ، حافظ انیس اظہر، مفتی عبداللہ ہلال، حافظ عبدالعزیز رحمانی ، حافظ رفیق اشاعتی،شاکر سر، حافظ رمضان، عبدالودود سر ، ظہیر قیصر، مولانا ابو زید ، مفتی شاکر، خلیل احمد ایم ایم مدنی ، حاجی ادریس چکن ، جمیل مقادم ، صابر شیخ وغیرہ حاضر تھے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے