مفتی اسماعیل کی بجلی کمپنی کیساتھ سانٹھ گانٹھ ، شہریان کو گمراہ کرنا بند کریں ، اگر خلوص ہے تو ایک ماہ میں بجلی کمپنی کیخلاف منظم تحریک چلائیں

بجلی کمپنی اور حکومت کیساتھ کئے گئے معاہدہ کی روشنی میں آصف شیخ کی سنسنی خیز پریس کانفرنس ، کئی نقاط پر سوالات اٹھائے، ایم ایل اے پر بھی سنگین الزامات مالیگاؤں : 24 اکتوبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) مالیگاؤں شہر بجلی کمپنی کی من مانی و تانا شاہی کیخلاف

راشٹروادی کانگریس پارٹی کے بینر تلے ہم نے 16 اکتوبر کو ہی اعلان کردیا تھا کہ بجلی کمپنی شہریان پر کارروائی بند کرے ورنہ کمپنی کے خلاف مالیگاؤں بند کیا جائے گا اور مہا مورچہ نکالا جائے گا۔ہماری اس تحریک کا اعلان سنتے ہی مالیگاؤں شہر کے رکن اسمبلی مفتی اسماعیل جو بجلی

کمپنی سے سانٹھ گانٹھ کئے ہوئے ہیں نے ہماری تحریک کو ڈائنا مائٹ کرنے کی کوشش کی ۔اسطرح کا اظہار آج راشٹروادی بھون پر منعقدہ پریس کانفرنس سے آصف شیخ نے کیا ۔موصوف نے کہا کہ مفتی اسماعیل نے حبیب لانس میں این سی پی پر الزام لگاکر شہریان کو گمراہ کیا ۔انہوں

نے ہم پر بیجا الزامات لگائے جسکا حقیقت سے کوئی واسطہ نہیں بلکہ خود مفتی اسماعیل بجلی کمپنی کے اشارے پر این سی پی کی عوامی تحریک کو کچلنے کی گھناؤنی کوشش کررہے ہیں ۔آصف شیخ نے کہا کہ این سی پی کے ہر کام میں مفتی اسماعیل ٹانگ اڑانے کا کام کررہے ہیں۔آصف

شیخ نے کہا کہ اگر مفتی اسماعیل شہریان کے حق میں ہیں اور انہیں ملت کا درد ہے تو وہ بجلی کمپنی کے خلاف منظم تحریک چلائیں اور مالیگاؤں سے بجلی کمپنی کو باہر نکالنے کی کوشش کریں ۔مفتی اسماعیل کو اس کیلئے این سی پی نومبر آخر تک وقت دیتی ہیں ۔اور اگر وہ ایسا نہیں کرسکتے ہیں تو یہ واضح ہوجائے گا کہ مفتی اسماعیل بجلی کمپنی کیساتھ ملے ہوئے ہیں ۔آصف شیخ نے مفتی اسماعیل سے کہا کہ خدارا بجلی کمپنی کی چاپلوسی کرنا بند کردیں ۔آصف

شیخ نے کہا کہ ہم ایک ماہ تک مفتی اسماعیل کو موقع دیتے ہیں جب تک ہم راشٹروادی کانگریس پارٹی کے بینر تلے بجلی کمپنی کیخلاف کاغذی کاروائی اور قانونی نقاط تیار کررہے ہیں ۔نومبر کے بعد ہم بجلی کمپنی کی من مانی و تانا شاہی کیخلاف ایک منظم قانونی و کاغذی کارروائی کریں گے اور شہریان کو ساتھ لیکر بجلی کمپنی کے خلاف شہر

بند اندولن کریں گے تاکہ بجلی کمپنی کی من مانی پر روک لگایا جاسکے ۔آصف شیخ نے کہا کہ قانون کی روشنی میں کمپنی میں کام کرنے والے ملازمین کی تعداد کس ریاست، کس ضلع اور کس شہر سے کتنی تعداد ہیں اور مالیگاؤں شہر کے ملازمین کی تعداد کیا ہیں؟ انہیں تنخواہ کس طرح دی جاتی ہیں؟ انکا پی ایف دیا جاتا ہے یا نہیں اور دیا جاتا ہے تو کس طرح ادا کیا جاتا ہے؟ آصف شیخ نے کہا کہ ہم نے بجلی کمپنی اور مہاراشٹر حکومت سے ہوئے معاہدہ

(ایگریگیمینٹ) کیلئے نقول حاصل کرلی ہیں اور اسکی اسٹڈی کی جارہی ہیں، قانونی باریکیوں کا مشاہدہ کیا جارہا ہے ۔آصف شیخ نے کہا کہ ہماری تحریک کو ایک سازش کے تحت بجلی کمپنی سے مل کر شہریان کو گمراہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہیں اور یہ وجہ ہے کہ مفتی اسماعیل نے اسلام پورہ بجلی معاملہ میں چھچند کیا ۔شیخ آصف نے کہا کہ اگر مفتی اسماعیل نے اسلام پورہ میں نمائندگی کی تو کیا اسلام پورہ والوں کا معاملہ حل ہوا؟اس موقع پر اسلم انصاری، شکیل بیگ ،عبد القیوم وغیرہ موجود تھے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے