رضوان بیٹری والا کی جیل سے رہائی پر سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (SDPI) نے شال پیش کرکے استقبال کی

•┈┈•••○○❁ ** ❁○○•••┈┈•
✍🏻…. عزیز الرحمان بجرنگ واڑی
•┈┈•••○○❁ ** ❁○○•••┈┈•

مالیگاؤں شہر کے بیباک لیڈر اور مالیگاؤں عوامی پارٹی کے صدر عالیجناب رضوان بیٹری والا اور ان کے ساتھ تقریباً 60 افراد ناموسِ رسالت صل اللہ علیہ و سلم کے نام پر 337 دن جیل کی صعوبتوں کو برداشت کیا

. مالیگاؤں کے مسلم وکلاء کی مسلسل کوششوں اور شہریان کی دعاؤں سے تمام ملزمین کی رہائی آسان ہوئی. الحمدللہ بالآخر 11 مہینے بعد وکلاء ،سیاسی، سماجی، ملّی تنظیموں خصوصاً ایڈوکیٹ عبدالعظيم خان ،ایڈوکیٹ فاروق میمن، ایڈوکیٹ عارف این شیخ وغیرہ صاحبان کی مسلسل جدوجہد اور کوششوں سے آج تمام محروسین بعافیت اپنے گھر پر موجود ہیں

. ان کی ڈھارس بندھانے کے لیے اور ان کا استقبال کرنے کے لیے آج سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا کے ضلعی صدر راحیل حنیف صاحب، عزیزالرحمان بجرنگ واڑی ،اظہر شیخ، جمیل احمد، اور دیگر نے رضوان بیٹری والا کے گھر پہنچ کر شال کا نذرانہ پیش کیا اور ہمہ وقت اپنی حمایت کا تیقن دلایا.
•┈┈•••○○❁ ** ❁○○•••┈┈•

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے