Congress: سونیا گاندھی نے ملکارجن کھڑگے کو سونپی پارٹی کی کمان، کہا- زمین سے جڑے لیڈر ہیں کھڑگے

نئی دہلی: کانگریس congress کے نو منتخب صدر ملکارجن کھڑگے نے بدھ کے روز پارٹی کے سینئر لیڈروں بشمول سونیا گاندھی اور راہل گاندھی کی موجودگی میں عہدہ سنبھال لیا۔ ان کے عہدہ کی ذمہ داری سنبھالنے کے

موقع پر کرناٹک کے تمام سینئر قائدین بشمول کارکنان پارٹی ہیڈکوارٹر میں موجود تھے۔ سونیا گاندھی نے ملکارجن کو کانگریس صدر کا عہدہ سنبھالنے سے پہلے منعقدہ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا "سب سے پہلے،

میں اپنے نئے پارٹی صدر ملکارجن کھڑگے کو دل سے مبارکباد پیش کرتی ہوں۔ میں بہت خوش ہوں اور بہت راحت محسوس کر رہی ہوں۔ سب سے زیادہ اطمینان کی بات یہ ہے کہ آپ نے جس صدر کو اپنی صوابدید پر منتخب کیا ہے وہ ایک تجربہ کار اور ڈاون ٹو ارتھ لیڈر ہیں جنہوں

نے ایک عام کارکن کی طرح کام کیا ہے اور جو اپنی محنت اور لگن سے اس بلندی تک پہنچے ہیں۔‘‘ انہوں نے مزید کہا ’’مجھے یقین ہے کہ پوری پارٹی کو نئی تحریک ملے گی، ایک پیغام جائے گا اور ان کی قیادت میں congress کانگریس مضبوط تر ہوتی رہے گی۔ میں نے ابھی کہا کہ مجھے سکون

ملا ہے، میں اس بات کو واضح کرنا چاہتی ہوں، مجھے اطمینان ہے کہ آپ نے اتنے سالوں سے مجھے جو محبت اور عزت دی ہے وہ میرے لیے فخر کی بات ہے۔ زندگی کی آخری

سانس تک یہ احساس میرے ساتھ رہے گا لیکن یہ اعزاز بھی ایک بہت بڑی ذمہ داری تھی۔ میں نے اپنی قابلیت کے مطابق جتنا ہو سکا وہ کیا۔‘‘ قبل ازیں انہوں نے آزادی پسند اور دلت

رہنما جگ جیون رام کو سمتا استھل پر خراج عقیدت پیش کیا جس میں راج گھاٹ پر مہاتما گاندھی، شانتی ون میں جواہر لال نہرو اور شکتی استھل پر اندرا گاندھی اور ویر بھومی پر راجیو گاندھی کو خراج عقیدت پیش کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے