Delhi CM: کیجریوال کا ہندوتوا کارڈ! کہا- ’نوٹ پر گاندھی کے ساتھ لکشمی اور گنیش کی بھی ہو تصویر

عام آدمی پارٹی کے کنوینر اور دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال CM نے آج مرکزی حکومت سے ایک اہم اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جہاں ملک کی کرنسی کمزور ہو رہی ہے

وہیں معیشت بھی بدحالی کا شکار ہے۔ جب بھی ہم مصیبت میں آتے ہیں تو خدا یعنی بھگوان کو یاد کرتے ہیں۔ ہم دیوالی پر لکشمی اور شری گنیش کی پوجا کرتے ہیںانہوں نے کہا کہ انتہائی سنگین حالات میں بھی ہم خدا (بھگوان)

پر بھروسہ رکھتے ہیں۔ ایسے میں میری اپیل ہے کہ بابائے قوم مہاتما گاندھی کے ساتھ لکشمی اور شری گنیش جی کی تصویر ہندوستانی کرنسی یعنی نوٹوں پر چھاپی جائے۔ اس دوران CM کیجریوال نے کہا کہ نوٹ پر گاندھی جی

کی تصویر ویسے ہی رکھی جائے، لیکن دوسری طرف دیوتاؤں کی تصویر لگائی جائے۔پریس کانفرنس کے دوران جب ان سے پوچھا گیا کہ ان پر ہندوتوا کارڈ کھیلنے کا الزام

لگایا جا رہا ہے تو کیجریوال نے کہا کہ یہ الزامات لگتے رہتے ہیں لیکن سچائی کی طاقت کو کوئی کمزور نہیں کر سکتا۔ واضح رہے اس مطالبہ کے ذریعہ CM کیجریوال نے جہاں ہندتوا کارڈ کھیلا ہے وہیں انہوں نے بابائے قوم گاندھی جی کی اہمیت بھی کم کی ہے۔ اس کے علاوہ CM کیجریوال نے

دہلی میں آلودگی اور ممکنہ کارپوریشن انتخابات پر بھی بات کی۔ انہوں نے کہا کہ ہم دہلی کو صاف ہوا والا شہر بنائیں گے۔ ہماری محنت کا نتیجہ نظر آرہا ہے اور اس بار دہلی کی آلودگی میں کمی آئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے