موجودہ دور میں موبائل کا صحیح استعمال کرنا وقت کی ضرورت، ڈاکٹر منظور ایوبی روبک کیوب ماسٹر عفان کٹی نے انکھ پر پٹی باندھ کر اپنے فن کا مظاہرہ کیا

موجودہ دور میں اینڈرائڈ موبائل فون کی لت سے چھٹکارا حاصل کرنا انتہائی ضروری ہے اور موبائل فون کا صحیح استعمال وقت کی ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار مالیگاؤں ایجوکیشنل فورم کے صدر محترم الحاج ڈاکٹر منظور حسن ایوبی صاحب نے مورخہ 27اکتوبر 2022ء بروز جمعرات سٹیزن کیمپس کے ایوبی ہال میں کیا-

آپ نے ممبئی سے تشریف لائے روبک کیوب ماسٹر عفان کٹی کو خوب ساری دعاوں سے نوازا۔ اور فورم کی جانب سے میمنٹو، سرٹیفکیٹ، قلم، قرآن پاک مع ترجمہ، تغری فریم، شال ٹوبی و گلدستہ پیش کرتے ہوئے استقبال کیا- قبل اسکے عفان کٹی نے موبائل کی لت سے چھٹکارا حاصل کرنے کا اپنا پورا سفر بیان کیا اور اسی دوران کیوب کی مدد سے” سٹیزن کیمپس” لکھ کر بتایا، اسکے علاوہ ہندوستان کا نقشہ، چار سمتوں سے الگ الگ برج خلیفہ، اور آن دا اسپاٹ بولے جانے والے ناموں کو بھی سبھی کے سامنے آنکھوں پر پٹی باندھ کر (بغیر دیکھے) آن واحد میں بناکر دکھایا،

مختلف اعداد اور مختلف زبانوں کے حروف کو بھی انتہائی مہارت و چابکدستی کیساتھ سے اپنی انگلیوں کا استعمال کرتے ہوئے بنا کر دکھایا۔ کئی طلبہ نے کیوب کے اپنے مسائل عفان سے شئر کیے کئی نے سوالات کے ذریعے اپنی معلومات میں اضافہ کیا-

عفان کے والد پری اسکول ڈیزائنر رفیق کٹی نے بھی والدین و سرپرست حضرات کو موبائل سے وقت بچا کر اپنے اندر موجود فنی مہارت و صلاحیت کو پہچاننے کی گزارش کی اور موبائل فون کے استعمال کو کم کسطرح کیا جائے بتایا- عیاں رہے کہ یہ پروگرام مالیگاؤں ایجوکیشنل فورم کے پلیٹ فارم پر منعقد تھا۔

عفان کٹی کے فن سے متاثر و محظوظ ہو کر سردار پرائمری اسکول کی ہیڈ مسٹریس ایوبی پروین میڈم و اسٹاف کی جانب سے دس ہزار کیسہ زر پیش کر کے عفان کی حوصلہ افزائی کی گئی- فورم کے رکن رضوان ربانی کی قرات سے تقریب کا آغاز ہوا۔ مہمانان کاتعارف بھی آپ نے ہی پیش کیا- اغراض و مقاصد عارف دلارسر، فورم کا تعارف، اسماعیل وفاسر، میں بنوں گا آئی اے ایس امتحان کی تفصیلات و اعلان مختار یوسف سر، نظامت اعجاز صدیقی سر و شکریہ عارف حسین سر نے ادا کیا-

اس تقریب میں عفان کٹی کے علاوہ ریحان کٹی، رفیق کٹی، ڈاکٹر سعید فیضی، ڈاکٹر عبدالحمید، ڈاکٹر آصف سلیم، ساجد حسین اشرفی، حافظ بدرالدجیٰ، نہال حاجی، فیروز حسین بادشاہ، ظہیر قدسی، فضل القدیر، ناصر رائل، قاری زبیر عثمانی، شبیر رمضان، زاہد یوسفی، ایوبی معاذ، ایوبی پروین میڈم، بشری میڈم، رقیہ میڈم، فردوس میڈم کے علاوہ بیشتر اسکولوں اور مدارس کے اساتذہ، طلباء و طالبات کے علاوہ والدین و سرپرست حضرات اور عوام الناس نے بھی شرکت کی اور عفان کٹی کے فن کا مظاہرہ کیا۔ اس پورے پروگرام کو ربانی دا سکالر یوٹیوب چینل پر ملاحظہ کیا جا سکتا ہے-

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے