کانفرنس بعنوان مسلمانوں کی تعلیمی, اقتصادی و سماجی پسماندگی کیسے ہوگی ختم ؟

مشورتی مٹینگ زیر اہتمام مالیگاؤں ڈیولپمنٹ فرنٹ

مالیگاؤں(پریس ریلیز) مسلمانوں کی سماجی و تعلیمی پستی کو ختم کرنے کیلئے اور امّت کی صلاحیت کو صحيح جگہ لگانے کیلئے ایک منصوبہ بند طریقے سے کام کرنے کی ضرورت ہے. مالیگاؤں چونکہ مسلم کثیر آبادی والا شہر ہے اور اگر یہاں کوئی تحریک مسلمانوں کیلئے کامیاب ہوتی ہے تو پورے صوبے اور ملک کیلئے مثل رہ ثابت ہوگی. ان شاء اللّه.. اسی مقصد کے تحت شہری سطح پر ایک میٹنگ منعقد کی جارہی ہے.

مشورتی مٹینگ 20 نومبر 2022, بروز اتوار, دوپہر تین بجے بمقام کوالیٹی بیکری, مسجد سعیدہ حجن کے بازو میں, نزد قریش جماعت خانہ, عبداللہ نگر, مالیگاؤں میں منعقد کی گئی ہے. اس میٹنگ میں مالیگاؤں شہر کے تمام سنجیدہ مزاج, تعلیم یافتہ اور امّت کا درد رکھنے والے احباب کو جوڑنا ہے. سب کے مشورے سے ہر ہفتے ہرفیلڈ پر تعلیمی سیمینار منعقد کیا جائے گا. اس تعلیمی سیمینار میں مالیگاؤں کے جو احباب اس فیلڈ میں تجربہ کار اور ماہر ہیں یا کوئی بیرون شہر ملازمت پیشہ ہیں انھیں مدعو کیا جائے گا. نیز اسٹوڈنٹس کی کونسللنگ اور سیمینار کے بعد سوال و جواب کا کھلاسیشن رکھا جائے گا. اس سیمینار میں بنیادی پڑھائی سے لیکر اعلیٰ تعلیم تک اسکول ‘ کالج ‘ اسکالر شپ ‘ جاب ‘ کاروبار کے مواقع’ کی رہنمائی کی جائے گی.

مشورتی میٹنگ اہم پانچ عنوانات:

  1. مقابلہ جاتی امتحانات کی تیاری جیسے یو پی ایس سی, ایم پی ایس سی, این ڈی اے اور دیگر حکومتی شعبوں میں اعلی عہدوں پر منتخب ہونے والے امتحانات
  2. گریجویشن پوسٹ گریجویشن کی اعلی تعلیم اور اس کے بعد روزگار کے مواقع
  3. انجینئرنگ, میڈیکل, فارمیسی, آرکیٹیکٹ اور لاء کی تعلیم اور پیشہ وارانہ خدمات
    3.ڈیفینس میں کریئر : پولس فورس اور فوج کے شعبوں میں آرمی, نیومی, ائیر فورس میں بھرتی
  4. الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا میں کریئر اور روزگار
  5. ملی, سماجی و فلاحی مسائل و حل پر گفتگو*
    اس بامقصد میٹنگ میں آپ کی شرکت باعث افتخار ہوگی.

    جواب دیں

    آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے