مالیگاؤں پانچ کلو میٹر ایکتا دوڑ میں ساحل خان کو ملا گولڈ میڈل

اگنی ویر ٹریننگ کیمپ کے طلباء نے میراتھان ریس میں لیا حصہمالیگاؤں(پریس ریلیز) محکمہ پولیس کے زیر اہتمام پانچ کلومیٹر ایکتا دوڑ کا انعقاد 31 اکتوبر 2022 کو کیا

گیا. اس ریس میں ساڑھے پانچ سو امیدواروں نے شرکت

کی تھی. اس ریس کے ٹاپ ٹین میں مالیگاؤں اگنی ویر ٹریننگ کمیٹی کے ساحل خان یونس خان نے گولڈ میڈل

حاصل کیا.ایکتا دوڑ کی شروعات کریڈا سنکول سندیش ٹاکیز سے ہوئی . ریس موسم پل, قدوائی روڈ, گڑ بازار, رام

سیتو, سنگمیشور, سٹانہ ناکہ اور ساٹھ فٹی روڈ سے کریڈا

سنکول پر اختتام پذیر ہوئی. اس دوڑ میں سبکدوش آرمی

جوان یونس خان کے زیر اہتمام جاری اگنی ویر ٹریننگ کیمپ کے دس طلباء نے شرکت کی تھی. مالیگاؤں ڈیولپمنٹ فرنٹ کے پروفیسر حبیب الرحمن, فرنود رومی,

ساجد نعیم, وسیم موسی, عمران راشد, اقبال انصاری,

اعجاز شاہین, ببو ماسٹر, صابر ماسٹر اور صدر و اراکین کی

جانب سے ساحل خان اور یونس خان سر کو مبارکباد پیش کی اور فوج و پولس بھرتی میں امتحان میں کوشش کرنے پر نیک خواہشات پیش کی.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے