گریجویٹ کانسٹٹونسی الیکشن یادی میں ناموں کا اندراج انتہائی ضروری آخری مدت سات نومبر۔۔، ڈاکٹر منظور حسن ایوبی

گذشتہ دنوں گریجویٹ کانسٹیٹونسی الیکشن کے ضمن میں سابق گریجویٹ ایم ایل اے، ڈاکٹر سدھیر تانبے صاحب نے مالیگاؤں شہر کا دورہ کرتے ہوئے سٹیزن کیمپس کے ڈاکٹر منظور حسن ایوبی ہال، میں گریجویٹ ووٹر لسٹ میں ناموں کے اندراج کے لیے بیداری پروگرام سے خطاب کیا تھا

جسکی بناء پر بیشتر گریجویٹ حضرات و خواتین نے فارم بھر کر اپنے ناموں کا اندراج کروا لیا ہے۔ جبکہ، اب بھی بہت سے گریجویٹ حضرات و خواتین اس سے محروم ہیں- اس ضمن میں سٹیزن کیمپس کے روح رواں، محترم الحاج ڈاکٹر منظور حسن ایوبی صاحب نے گریجویٹ حضرات سے

درخواست کی ہے کہ ووٹر لسٹ میں جلد از جلد اپنے ناموں کا اندراج کرائیں تاکہ آنیوالے الیکشن میں سیکیولر ووٹوں کی تقسیم کو روکا جا سکے۔ جو حضرات و خواتین اپنے نام کا اندراج کروانا چاہتے ہیں وہ پہلی فرصت میں سٹیزن کیمپس، سردار پرائمری اسکول آفس سے ایوبی معاذ احمد سر و ندیم سر سے رابطہ کریں- عیاں رہے کہ آخری تاریخ 7 نومبر 2022ء ہے۔ ایسی گزراش و اپیل ڈاکٹر منظور حسن ایوبی صاحب نے کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے