خصوصی توجہ کے حامل بچوں کے لئے ہوپ اسکول امید کی کرن ہوپ اسکول فار اسپیشل نیڈس کا پروقار آغاز

پریس ریلیز:- خصوصی توجہ کے حامل طلباء و طالبات کے لئے ہوپ اسکول فار اسپیشل نیڈس کسی نعمت سے کم نہیں، شہر مالیگاؤں کے مشرقی علاقے میں یہ اسکول ایک نۓ باب کا آغاز ہوگا۔ ایسے ہی متعدد حوصلہ افزاء جملوں کا اظہار مقررین نے خصوصی توجہ کے حامل بچوں کے "ہوپ اسکول” کی افتتاحی تقریب میں کیا جو کہ ۱۳ نومبر ۲۰۲۲ء بروز اتوار، گلاب پارک، مالیگاؤں میں منعقد تھی جسکی صدارت کے فرائض محترم فیروز احمد اعظمی نے ادا کیے۔ انجینئر شاہد محمود، عبدالعظیم فلاحی سر، ڈاکٹر افتخار

احمد، شیخ رضوان عبدالمطلب، خان انعام الرحمٰن، مولانا نعیم الظفر ملی، ڈاکٹر سعید احمد فارانی، ڈاکٹر سعید احمد فیضی و صدر تقریب فیروز احمد اعظمی صاحبان نے ایسے بچوں کی تعلیم و تربیت کے حوالے سے سیر حاصل گفتگو کی مقررین نے ایسے "اوٹ ازم” کے شکار بچوں کو گفٹ آف گاڈ قرار دیا اور مستقبل میں انکے لئے دامے در مے قدمے سخنے کسی بھی ضمن میں اپنے تعاون کی پیشکش کی اور دارالعلم فاونڈیشن کے ذریعے جاری ہونے والی ہوپ اسکول کی ڈائریکٹر محترمہ افراح ناز میم اور دارالعلم ایجوکیشن فاونڈیشن کے چئیرمین حذیفہ ہدائ سر کی حوصلہ افزائی بھی کی-

اکولہ سے تشریف فرما خصوصی توجہ کے حامل بچوں کے اسپیشلسٹ، ڈاکٹر احمد عروج صاحب اور ڈاکٹر نکہت تمنا صاحبہ نے بھی اس بیماری کے شکار بچوں کی نگہداشت، خصوصی توجہ اور ان کی تعلیم وتربیت کے حوالے سے سیر حاصل گفتگو کی- اس موقع پر ڈاکٹر سعید احمد فیضی نے دارلعلم کلینڈر 2023ء جبکہ، ڈاکٹر احمد عروج نے ہوپ اسکول کے پہلے تعارفی فولڈر کی رونمائی کی- معزز مہمانان کے ہاتھوں ہوپ اسکول کے اولین بیچ کے طلباء و طالبات کی تحائف دے کر حوصلہ افزائی کی گئی- ساتھ ہی ہوپ اسکول کے اطراف میں معزز مہمانان کے دست مبارک سے شجر کاری بھی کی گئی- مولانا نعیم الظفر ملی صاحب نے دعا فرمائی جبکہ، ڈاکٹر سعید احمد فیضی نے ربن کٹ کر کے اسکول عمارت کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر ڈاکٹر جاوید انور، انصاری مشیر سر، خالد جلال، ڈاکٹر احتشام دانش، ڈاکٹر شاہد پرویز صاحبان بھی رونق اسٹیج رہے- ڈائریکٹر ہوپ اسکول افراح ناز میم نے استقبالیہ کلمات و اغراض و مقاصد کے ساتھ ساتھ ہوپ اسکول کی ضرورت و اہمیت پر روشنی ڈالی اور مستقبل کے عزائم بیان کیے۔ قرات مولانا شیخ علقمہ اور نذرانہ نعت دارلعلم کی طالبات نے پیش کیے۔ اعلان صدارت شعیب سر، مہمانان کا تعارف رضوان ربانی جبکہ گل پیشی چئیرمین ہذیفہ ہدائ نے کی- نظامت کے فرائض رضوان ربانی سر نے بحسن و خوبی انجام دیۓ۔ بیرون شہر سے معزز مہمانان کے نیک خواہشات کے پیغامات بھی موصول ہوۓ۔ شکریہ حارث نذر سر نے ادا کیا۔ تمام ہی حاضرین کو دارلعلم کلینڈر اور ہوپ اسکول فولڈر کے ساتھ ریفرشمنٹ بھی دیا گیا۔ اس پورے پروگرام کو ربانی دا سکالر یوٹیوب چینل پر ملاحظہ کیا جا سکتا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے