سٹی پی آے مسٹر گھسر اور میجر پاٹیل کی ضمانت منظور

گزشتہ تیرہ دن قبل جمعرات کی رات سٹی پولس انچارج سریش کمار گھسر اور میجر پاٹیل کو رشوت معاملے میں ناسک انٹی کرپشن بیورو نے گرفتار کیا تھا عدالت نے پولس کسٹڈی نا دیتے ہوئے راشد باٹا سمیت تینوں ملزمین کو عدالتی تحویل دیکر ناسک سینٹرل جیل روانہ کیا تھا آج مقامی کورٹ میں عریضہ ضمانت رکھا گیا تھا

جس پر شنوائی کرتے ہوئے معزز جج نے پچیس ہزار کی سالونسی پر مسٹر گھسر اور میجر پاٹیل کو ضمانت دینے کا فیصلہ کیا ممکن ہے مسٹر گھسر کل رہا ہوجائیں مگر عدالت نے چارج شیٹ آنے تک ناسک اینٹی کرپشن بیورو آفس میں ہر پیر کو حاضر رہنے کا حکم دیا راشد باٹا کا عریضہ ضمانت کل رکھا جائے گا ملزمین کی پیروی ایڈوکیٹ سدھیر اککر ایڈوکیٹ راکاوت اور خلیل غنی انصاری نے کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے